مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے جل شکتی ڈویژنوں کو 10؍ اپریل 2025ء تک اَخراجات کی تصفیے کی ہدایت دی

مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن نے جل شکتی ڈویژنوں کو 10؍ اپریل 2025ء تک اَخراجات کی تصفیے کی ہدایت دی

سری نگر// مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن خورشید احمد شاہ نے سول سیکرٹریٹ سری نگر میں صوبہ کشمیر کے جل شکتی (پی ایچ اِی) ڈویژنوں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں متعلقہ سرکلوں کے سپراِنٹنڈنگ اِنجینئروں، سول اور میکنیکل ڈویژنوںکے ایگزیکٹیو انجینئروں اور مشن ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے شروعات میں مشن ڈائریکٹر نے کشمیر خطے کے مختلف علاقوں میں جاری پروجیکٹوںکی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا۔ میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ بیرونی مزدوروںکے ساتھ ہی بیرونی ورک فورس کے لئے مخصوص کاموں کی اَنجام دہی میں تیزی آئی ہے جبکہ پائپ بچھانے اور عام سول ورکس جیسے معمول کے کام مستحکم رفتار سے انجام دئیے جارہے ہیں۔اُنہوں نے ڈویژنل افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان کاموں کی تیزی سے نگرانی کریں تاکہ کام کے معیار کو مقررہ معیارات کے مطابق برقرار رکھا جا سکے۔مزید برآں، مشن ڈائریکٹر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ 10 ؍اپریل 2025 ء تک اِنٹگریٹیڈ مینجمنٹ اِنفارمیشن سسٹم (آئی ایم آئی ایس) اور پبلک فائنانشل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس ) کے اخراجات مرکزی وزارت جل شکتی کی ہدایت کے مطابق طے کریں۔ اُنہوں نے اَفسران کو یہ بھی تاکید کی کہ وہ ایک ہفتے کے اندر ان دونوں پورٹلوں میں فنڈز کے اِستعمال میں پائی جانے والی تفاوت کو دور کریں۔میٹنگ میں پی ایم گتی شکتی پر ڈیٹا اَپ لوڈ کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے لئے چیف اِنجینئر پی ایچ ای کشمیر دفتر میں کَل بیچوں میں ریفریشر ٹریننگ دی جائے گی۔