سری نگر//مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن (جے جے ایم) خورشید احمد شاہ نے جموں و کشمیر کے جل شکتی (پی ایچ ای) ڈویژنوں پر زور دیا کہ وہ جے جے ایم کے تحت بچھائی گئی پائپ لائنوں کی میپنگ کے عمل کو تیز کریں اور انہیں پی ایم گتی شکتی پورٹل پر اپلوڈ کریں۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کے جل شکتی (پی ایچ اِی) محکموں کے چیف اِنجینئروں، سپراِنٹنڈنگ اِنجینئروں (ہائیڈرولک) سرکلز اور یوٹی جموںوکشمیر کے سول و میکنیکل ڈویژنوں کے ایگزیکٹیو انجینئروںکے ساتھ ایک تیاری میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگ 4 ؍اپریل 2025 ء کو ایم ڈی اور اے ایس ایم نیشنل جل جیون مشن کی جانب سے منعقد ہونے والی میٹنگ کا پیش خیمہ تھی۔مشن ڈائریکٹر نے جے جے ایم کے تحت بنائے گئے پائپ لائن اور واٹر ٹیسٹنگ اِنفراسٹرکچر کو پی ایم گتی شکتی پورٹل پر اپلوڈ کرنے میں حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں دریافت کیا۔ اُنہوں نے ایگزیکٹیو اِنجینئروں پر زور دیا کہ وہ اِس سلسلے میں مقرر کردہ اہداف بروقت حاصل کئے جائیں۔ دورانِ میٹنگ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جل جیون مشن کے آئی ایم آئی ایس پورٹل پر غلطی سے اپلوڈ کئے گئے ڈیٹا (ڈمپ ڈیٹا) کی اِصلاح کریں تاکہ عوامی ڈومین میں کئے گئے اور اَپ لوڈ کئے گئے کام کی واضح تصویر سامنے آسکے۔یہ میٹنگ بذریعہ ورچیول موڈ منعقد ہوئی اور تمام اَفسران نے اَپنے اَپنے سٹیشنوں سے میٹنگ میں شرکت کی۔










