مرہا مہ بجبہاڑہ اننت ناگ اورسالندر بانڈی پورہ میں جنگجو مخالف آپریشن

مرہا مہ بجبہاڑہ اننت ناگ اورسالندر بانڈی پورہ میں جنگجو مخالف آپریشن

تاحال ایک ملی ٹنٹ ہلاک،کئی دیگر محصور،فائرنگ جاری

بانڈی پورہ میں ماراگیا ملی ٹنٹ حال ہی دراندازی کرنے والے گروپ میں شامل تھا:آئی جی پی کشمیر

اننت ناگ،بانڈی پورہ//حالیہ کچھ وقت سے جنگجومخالف کارروائیوںمیں لائی گئی شدت کے بیچ سیکورٹی فورسزنے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اورشمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں جنگجوئوں کیخلاف آپریشن شروع کئے ۔جے کے این ایس کوملنے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کو بعددوپہر پولیس ،ایس ائوجی ،فورسزاورفوج نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مرہا مہ بجبہاڑہ علاقے میںجنگجوئوں کیخلاف اچانک ایک آپریشن شروع کیا۔ درمیان تصادم شروع ہو۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ جنگجوئوںکی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز بشمول پولیس، فوج کے3 آر آر اور سی آر پی ایف نے بدھ کے روزبجبہاڑہ کے مرہامہ علاقے کا محاصرے کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ جنگجوئوں کی طرف سے فورسز پر فائرنگ کے بعد تلاشی کارروائی انکاؤنٹر میں بدل گئی۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ مرہامہ بجبہاڑہ میں طرفین کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے جبکہ سیکورٹی فورسزنے پورے علاقے کوچاروںاطراف سے گھیرے میں لے رکھاہے تاکہ یہاں پھنسے جنگجوئوں کوفرار ہونے کاکوئی موقعہ یاراستہ نہ مل سکے ۔کشمیرزون پولیس نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پرجانکاری دی کہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ادھرمرہامہ بجبہاڑہ میں جنگجو مخالف کارروائی عمل میں لانے سے کچھ گھنٹے قبل سیکورٹی فورسزنے جنوبی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ایک جنگلاتی علاقے میں موجود جنگجوئوں کیخلاف کارروائی شروع کی ،اورابھی تک یہاں ایک عدم شناخت شدہ جنگجو کے مارے جانے کی اطلاع ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سالندر جنگلاتی علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز اوجنگجوئوںکے درمیان ایک انکاؤنٹر شروع ہوا۔ حکام نے یہاں بتایاکہ یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب مشترکہ سیکورٹی فورسز بشمول فوج کی14آرآر،سی آرپی ایف اورجموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے جنگلی علاقے کو جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔کشمیرزون پولیس نے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں آئی جی پی کشمیر وجئے کمار کے حوالے سے لکھاکہ سالندربانڈی پورہ میں کم سے کم 3جنگجو جنگل میں موجود تھے اورانکی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملتے ہی پولیس ،ایس ائوجی ،فورسزاورفوج نے مشترکہ طورپر اس پورے علاقے کوچاروں اطراف سے محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی ۔پولیس کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران جنگل میں موجود جنگجوئوںنے سیکورٹی فورسزپر فائرنگ شروع کردی ،جسکے جواب میں فورسزاہلکاروںنے بھی اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دئیے ۔ آئی جی پی کشمیر وجئے کمار نے کہاکہ بانڈی پورہ کے جنگلی علاقے سالندر میں جاری جھڑپ کے دوران ابتک ایک ملی ٹنٹ ماراگیا جبکہ یہاں موجود دیگر کم سے کم 2جنگجوئوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔انہوںنے بتایاکہ جنگجوئوں کایہ گروپ حال ہی میں سرحد سے دراندازی کرکے یہاں پہنچا تھا ،اورانکی موجودگی سے متعلق اطلاع ملتے ہی اُن کیخلاف یہ آپریشن شروع کیاگیا ،جو ابھی جاری ہے۔اس سے قبل لائن آف کنٹرول کے پار سے وادی میں جنگجوؤں کی تازہ دراندازی کی اطلاعات کے بعد ضلع میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔