JKLF دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو ہوا دینے والی سرگرمیوں میں مصروف ہے: امت شاہ
سرینگر//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سنیچر کو کہا کہ وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے یاسین ملک کی قیادت والی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) پر پابندی میں مزید پانچ سال کی توسیع کر دی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ایکس پر ایک پوسٹ میں، شاہ نے کہا: “مودی حکومت نے ‘جموں اور کشمیر لبریشن فرنٹ (محمد یاسین ملک دھڑے)’ کو مزید پانچ سال کے لیے ‘غیر قانونی ایسوسی ایشن’ قرار دیا ہے۔”انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو ہوا دینے والی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “جو بھی ملک کی سلامتی، خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کرتا ہوا پایا گیا اسے سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔”










