kiran rijiju

مرکزی وزیر کرن رججو نے دورے کشمیر کے دوران ’’ باغ گلہ لالہ ‘‘ کی سیر کی

کشمیر میں مکمل طو رپر امن ،سرینگر کا ٹیولپ گارڈن پورے ہندوستان کیلئے ایک خاص علامت بن گیا / کرن رججو

سرینگر //کشمیر میں مکمل طو رپر امن ہے اور لوگ زندگی سے لطف اندوز ہور ہے کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر کرن رججو نے کہا کہ سرینگر کا ٹیولپ گارڈن پورے ہندوستان کیلئے ایک خاص علامت بن گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سالوں کی طرح جموں و کشمیر میں اس سال بھی ریکارڈ توڑ سیاحوں کی آمد دیکھنے میں آرہی ہے۔ ’’میں سبھی کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ نہ صرف ٹیولپ گارڈن، بلکہ بہت سی دوسری جگہیں بھی ہیں ، جو دیکھنے کے قابل ہے ‘‘۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزیر قانون و انصاف کرن رججو نے زبرون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشاء کے سب سے بڑے باغ ’’ باغ گلہ لالہ ‘‘ کی سیر کی ۔ اس موقعہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کرن رججو نے کہا کہ کشمیر میں امن ہے اور یہاں کے لوگ زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔کرن رججو نے کہا ’’کشمیر جنت کی طرح ہے اور وادی کشمیر میں امن ہے‘‘۔انہوںنے مزید کہا ’’میں بہت خوش ہوں. یہ بہت عام بات ہے کیونکہ لوگ یہاں زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ کشمیر یہی ہونا چاہیے۔ یہ جنت کی طرح ہے۔ یہ پرامن ہونا چاہیے اور یہی وہ چیز ہے جس کا ہم مشاہدہ کر رہے ہیں‘‘۔ ٹیولپ گارڈن کے دورے کے دوران رجیجو نے کہا کہ سرینگر کا ٹیولپ باغ پورے ہندوستان کے لیے ایک خاص علامت بن گیا ہے اور اس نے باغ کی دیکھ بھال کے لیے محکمہ فلوریکلچر کی تعریف کی۔مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ پچھلے سالوں کی طرح انہیں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر میں اس سال بھی ریکارڈ توڑ سیاحوں کی آمد دیکھنے میں آرہی ہے۔ ’’میں سبھی کو جموں و کشمیر کا دورہ کرنے کی آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ نہ صرف ٹیولپ گارڈن، بلکہ بہت سی دوسری جگہیں بھی ہیں۔‘‘