بانڈی پورہ//مرکزی وزیر مملکت اَمورِ صارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم اور ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اشونی کمار چوبے نے مرکزی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پرسرکاری سکیموں کی زمینی سطح پر عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے آج بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔مرکزی وزیر مملکت اَشونی کمار چوبے نے اَپنے دورے کے دوران ولر وینٹیج پارک کا دورہ کیا تاکہ ولر کے تحفظی کاموں کا جائزہ لیا جاسکے۔مرکزی وزیر مملکت موصوف کے ہمراہ پرنسپل سیکرتری جنگلات دھیرج گپتا ، پی سی سی ایف روشن جگی ، اے پی سی سی ایف ٹی ربی کمار، کنزرویٹر آف فارسٹ نارتھ سرکل عرفان رسول وانی ، ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد ، ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے شرما اور محکمہ جنگلات اور ضلع انتظامیہ کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے مرکزی وزیر مملکت کو مختلف محکموں کی جانب سے لگائے سٹالوں کے معائینے کے دوران مرکزی معاونت والی مختلف سکیموں کی پیش رفت کے بارے معلومات فراہم کیں۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت نے زراعت ، بھیڑ و پشو پالن ، صنعت ، سماجی بہبود ، این آر ایل ایم اور بینک سمیت مختلف محکموں کے اِستفادہ کنند گان کو فلاحی سکیموں کے منظوری نامے سونپے۔اُنہوں نے طلباء میں کتابیں او رمحکمہ صحت کے اِستفادہ کنند گان میں اے بی ۔پی ایم جے اے وائی کا رد بھی تقسیم کئے ۔ اشونی کمار چوبے نے ولر وینٹیج میں ولر مترا کے ساتھ بات چیت کی اور ولر متروں ، اَفسران اور ملازمین و دیگر شرکأ کو ماحول کی حفاظت او رپلاسٹک کی آلودگی کو ختم کرنے کا حلف دِلایا۔مرکزی وزیرمملکت موصوف نے نچلی سطح پر سکیموں کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ میں اَفسران کی میٹنگ منعقد کی۔دورانِ میٹنگ ضلع ترقیاتی کمشنر نے چیئر کو مختلف ترقیاتی سرگرمیوں ، حکومت کے زیر اہتمام سکیموں کی پیش رفت او رضلع کی حصولیابیوں سے متعلق جانکاری دی۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ترقی کے منظر نامے کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پید اکرنے کے لئے پُر عزم ہے۔اشونی کمار چوبے نے ضلعی اِنتظامیہ کی جانب سے سکیم کی عمل آوری پر اطمینان کا اِظہا رکیا۔ اُنہوں نے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے سرکاری سکیموں اور پروگراموں کو عملانے میں ضلعی اِنتظامیہ اور پی آر آئیز کے قریبی تا ل میل کو سراہا۔اِس موقعہ پروزیر نے ایکو۔ ٹوراِزم کے فروغ اور تعلیمی اِداروں میں ایکو۔ کلب کی تشکیل پر زور دیا۔اشونی کمار چوبے نے منی سیکرٹریٹ میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔مرکزی وزیر مملکت سے ڈی ڈی سیز ، بی ڈی سیز ، سرپنچوں ، نوجوانوں کے نمائندوں کے مختلف وفود نے ملاقات کی اور راشن کی تقسیم ، مواصلات اور دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔بعد میں مرکزی وزیر مملکت نے این ایچ پی سی کا دورہ کیا او رپدم شری فیصل علی ڈار کی قیادت میں طلباء اور کھیل اَفراد سے بات چیت کی۔یہ دورہ این ایچ پی سی آڈیٹیوریم میں ایچ ایس ایس کلوسا ، ایچ ایس ایس منتری گام ، آڑمی گڈول سکول او رآئی ڈی پی ایس بانڈی پورہ کے طلباء کی طرف سے ’’ ماحول کو بچائیں ۔زمین کو بچائیں‘‘ کے پیغام اور ثقافتی پرفارمنس کے ساتھ اِختتام پذیر ہوا۔










