مرکزی وزیر قانون نے کورٹ کمپلیکس بڈگام میں لیگل ایڈڈ یفنس کونسل کی سہولیت کا اِفتتاح کیا

جموں وکشمیر کے لوگوں کو اِنصاف کی فراہمی کے نظام پر پورا بھروسہ ہے۔ مرکزی وزیرکرن رجیجو

بڈگام//مرکزی وزیر قانون و اِنصاف کرن رجیجو نے جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس این کوٹیشور سنگھ اور ایگزیکٹیو چیئرمین جے کے ایل ایس اے جسٹس تاشی ربستن کی موجودگی میںآج ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس بڈگام میں اے ڈی آر سینٹر میں لیگل ایڈ ڈیفنس کونسل کے دفتر کا اِفتتاح کیا۔مرکزی وزیر نے کانفرنس ہال بڈگام میں قبل اَز گرفتاری ، گرفتاری اور ریمانڈ کے مرحلے میں قانونی معاونت سے متعلق ایک بیداری پروگرام کی بھی صدارت کی۔مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اَپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ لیگل ایڈڈ یفنس کونسل سسٹم معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی مدد کرنے میں کار آمد ثابت ہوگا جن کی اِنصاف تک رَسائی نہیں ہے ۔ اُنہوں نے معاشرے کے پسے ہوئے لوگوں کو قبل اَز گرفتاری ، گرفتاری اور ریمانڈ کے مرحلے پر قانونی معاونت فراہم کرنے کے لئے اِس طرح کے بیداری پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا ۔اُنہوں نے جموںوکشمیر کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں اِنصاف کی فراہمی کے نظا پر پورا بھروسہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر زمین ایک جنت ہے اور یہاں ے لوگوں کو اس جنت پر خوشی سے رہنا ہے۔مرکزی وزیر نے جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پورے جموںوکشمیر یوٹی میں مؤثر اور قابل طریقے سے اِنصاف کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ قانون اِمدادی خدمات کے بارے میں بیداری کو منظم کرنے کا مقصد لوگوں کو ان کے قانونی حقوق اور اِنصاف کی فراہمی کے نظام تک رسائی کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ آئینی حقوق کو نہ صرف برقرار رکھا جائے بلکہ فروغ بھی دیا جائے۔مرکزی وزیر نے قانونی خواندگی سے شہریوں کو بااِختیار بنانے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ایل وِی آف لائن اور ڈیجیٹل دونوں خدمات سے نیا بندھو اور ٹیلی لأسروسز کے ذریعے شہریوں اور قانونی اِمداد فراہم کرنے والوں کے درمیان تفاوت کو ختم کرنے میں اہم کردار اَدا کر رہے ہیں۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ نیا بندھو اور ٹیلی لأ سروسز مستحق اَفراد کو قانونی اِمداد فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہاکہ اِنصاف کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں اور اِس بات کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ کسی بے قصور کو سز ا نہ دی جائے اور کسی مجرم کو بخشا نہ جائے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت نے تمام عدالتوں میں زیر اِلتوأ مقدمات کو کم کرنے اور فوری اِنصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں اور ملک کے دُور دراز علاقوں میں رہنے والوں سمیت شہریوں کو اِنصاف تک آسانی سے رَسائی حاصل ہو۔اِس موقعہ پر چیف جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے اَپنے کلیدی خطبہ میں عدالتی نظام کو ہر شہری تک رَسائی کے قابل بنانے پر زور دیا تاکہ عدلیہ قانونی چارہ جوئی کی توقعات پر پورا اُترے۔چیف جسٹس نے عوام پر زور دیا کہ وہ قانونی اِمداد کی خدمات مؤثر اَنداز میں لیں ۔اُنہوں نے سامعین کو دستوار ہند کے تمہید کے تقدس کے بارے میں بھی روشناس کیا جو سماج کے تمام بالخصوص پسماندہ طبقے کے لئے اِنصاف تک رَسائی فراہم کرتا ہے اور وہ بھی مفت۔اُنہوں نے مزید کہا کہ لیگل سروسز اتھارٹی عدلیہ اور دیگر مختلف محکموں کے درمیان پُل کا کردار اَدا کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے زور دیا کہ تمام شراکت داروں کو مل کر لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہوگا۔ایگزیکٹیو چیئرمین جے اینڈ کے لیگل سروسز اتھارٹی جسٹس تاشی ربستن نے بھی ان لوگوں کے لئے اِنصاف تک رسائی کے لئے اِس طرح کی امداد کی اہمیت پر روشنی ڈالی جنہیں درحقیت اِس کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے لیگل ایڈڈ یفنس کونسلوں کے کام کاج پر مزید روشنی ڈالی اور منتخب کونسلوں پر زور دیا کہ وہ ایسے لوگوں کے لئے کام کریں جو معاشی یاکسی اور ناقص پوزیشن کی وجہ سے اَپنی شکایا ت کا اَزالہ نہیں کر پاتے ہیں۔اِس موقعہ پر جسٹس سندھو شرما، جسٹس سنجے دھر، جسٹس پونیت گپتا ، جسٹس محمد اَکرم چودھری ، جسٹس موکشا کھجوریا کاظمی ، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام اور دیگر ضلعی اَفسران موجود تھے۔