ہائی ٹیک پلے کاربونیٹ گرین ہائوس کا اِی۔ اِفتتاح کیا اور چیک تقسیم کئے
پلوامہ//مرکزی وزیر مملکت زراعت اور بہبود کساناں کیلاش چودھری نے مرکز ی حکومت عوامی رَسائی پروگرام سوم کے ایک حصے کے طور پر آج پلوامہ کا دورہ کیا۔مرکزی وزیر مملکت نے 20لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ہائی ٹیک پلے کاربونیٹ گرین ہائوس کا اِی ۔اِفتتاح کیا ۔اُنہوں نے ترقی پسند کسانوں میں چیک اور کمیونٹی بورویل کی منظور ی نامہ بھی تقسیم کیااور ٹریکٹروں کی چابیاں بھی حوالے کیں۔اِس موقعہ پر مرکزی وزیر مملکت موصوف نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جموںوکشمیر کے زرعی شعبے کو بہتر بنانے کے لئے پُر عزم ہے اور زرعی پیداوار کو بڑھانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کے اِستعمال کا مشورہ دیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے بہت سی سکیمیں متعارف کی گئی ہیں اور زرعی شعبے کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔بعدمیں مرکزی وزیر مملکت نے عوامی وفود سے بات چیت کی جنہوں نے اَپنے اَپنے علاقوں سے متعلق متعدد مطالبات اور مسائل اُٹھائے ۔ مرکزی وزیر مملکت نے وفود کو ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر بروقت حل کرنے کی یقین دہانی کی۔اُنہوں نے وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر کی مجموعی ترقی کے لئے مختلف ترقیاتی منصوبے عملا رہی ہے او رلوگوں پر زو ردیا کہ وہ اِس سلسلے میں شروع کی گئی مختلف سکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔اُنہوں نے وزیر اعظم کے نظریہ ٔ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا ’’ سب کا ساتھ ، سب کا وِکاس ‘‘ نعرہ محض ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ ایک مشن ہے جو کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی سماجی و اِقتصادی اور معاشرے کے طبقات کی حالت میں تبدیلی کو یقینی بنائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ غیر مراعات یافتہ طبقوں کا خصوصی تعاون کرنے سے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے اور وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے میں سی بی بی اوز او رایف پی اوز کا نمایاں کردار ہے ۔ اِ س لئے سی بی بی اوز کو چاہیے کہ وہ مقامی منتخب نمائندوں سے رابطہ کرنے کے لئے آگے آئیں تاکہ چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو ایف پی او میں شامل ہونے کے لئے متحرک کیا جاسکے ۔ تحریک سرکاری سکیموں میں ایف پی اوز کو ترجیح دی جاتی ہے۔اُنہوں نے سی بی بی اوز او رایف پی اوز کو ملک کے کسانوں کے فائدے کے لئے مسلسل محنت کرنے کی ترغیب دی۔بعد میں مرکزی وزیر مملکت نے سی اے سٹوریج آئی جی سی لاسی پورہ کا دورہ کیا او رنوجوان کاروباری اَفراد سے بات چیت کی جو کہ کولڈ سٹوریج کی سہولیت کی سربراہی کر رہے ہیں ۔ اُنہوں نے کاشت کاروں کو بہتر منافع بخش پلیٹ فارم فراہم کرنے کا عزم کا اعادہ کیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری زرعی پیداواراَتل ڈولو ،ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، ڈائریکٹر ایگری کلچر ،ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ، سینئر سپر اِنٹنڈنٹ آف پولیس پلوامہ ، ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز ،ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران ، پی آر آئیز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے علاوہ ضلع کے دیگر سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔










