جموں//سیکرٹری سابق فوجیوں کی بہبودی محکمہ ( ڈی اِی ایس ڈبلیو ) اور مرکزی وزارتِ دفاع وِجے کمار سنگھ نے آج جموںوکشمیر کے سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔اُنہوں نے جموںوکشمیر راجیہ سینک بورد کی طرف سے شروع کی گئی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی اَپ ڈیٹ حاصل کرنے ،حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے یوٹی میں رہنے والی اِی ایس ایم اور بیوائوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں شروع کئے گئے حالیہ بڑے اقدامات کا جائزہ لیا۔سیکرٹری نے سابق فوجیو ں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی جنہوں نے اُنہیں اَپنے مسائل اور خدشات سے آگاہ کیا۔ اُنہوں نے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کی شکایات کو جلد اَز جلد دور کرنے کے لئے ضروری کارروائی کی جائے گی۔اُنہوں نے اِی ایس ایم اور ویر نارس تک پہنچنے کے سلسلے میں ان کے اقدامات کے لئے سینک ویلفیئر دیپارٹمنٹ کی سراہنا کی۔ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر گمیت سنگھ شان نے سیکرٹری کو سابق فوجیوں کی بہبود کے لئے اُٹھائے گئے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا جس میں ایکس گریشیا میں اِضافہ ، جموںوکشمیر ملیشیا کے سابق فوجیوں اور دوسری جنگ عظیم کے سابق فوجیوں کے لئے ریلیف میں اِضافہ ، دو 100بستروں والے بچوں کے ہوسٹل کی منظور اور اِضافہ ، مختلف بہادری اور ممتاز سروس ایوارڈوں کے لئے سالانہ اَنعام شامل ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سابق فوجیوں کے لئے دوبارہ روزگار کے مواقع کو بھی فروغ ملا ہے جب حکومت نے اِی ایس ایم کوجموںوکشمیر میں ان کے روزگار کی سہولیت فراہم کرنے میں نرمی دی ہے۔میٹنگ میں زیڈ ایس ڈبلیو او آر ایس پورہ کرنل جے ایس رندھاوا، زید ایس ڈبلیو او جموں کرنل بھوپندر سنگھ سمبیال ، زیڈ ایس ڈبلیو او اکھنور کرنل جتندر سنگھ اور زید ایس ڈبلیو او اودھمپور کرنل سکھبیر سنگھ اسلا، زیڈ ایس ڈبلیو اور سانبہ کرنل منجیت سنگھ بھائو،زید ایس ڈبلیو او سانبہ لیفٹیننٹ کرنل جگمیت سنگھ، زیڈ ایس ڈبلیو او کٹھوعہ کرنل جی پی سنگھ ، ڈی جی آر نارتھ کرنل اکھل ، کرنل ویٹرنز 71 سب ائیریا اور ڈائریکٹر ریجنل سینٹر اِی سی ایچ ایس نے شرکت کی۔










