جے اے کے اِی جی اے کی سالانہ رِپورٹ2022-23 جاری کی
جموں//مرکزی سیکرٹری وزارت الیکٹرانکس اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی الکیش کمار شرما نے جموں وکشمیر اِی ۔ گورننس ایجنسی ( جے اے کے اِی جی اے ) آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی پہلی سالانہ رِپورٹ 2022-23ء جاری کی۔اِس موقعہ پر سی اِی او جے اے کے اِی جی اے ابھیشیک شرما،ڈائریکٹر این آئی اِی ایل آئی ٹی شمیم خان، جے اے کے اِی جی اے ٹیم اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے مختلف اَفسران موجود تھے۔اُنہوں نے این آئی اِی ایل آئی ٹی سائبر سیکورٹی کی تربیت کرنے والے اَفسران کے بیچ ، جے اے کے اِی جی اے اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے ابھیشیک شرما نے کہا کہ یہ رِپورٹ سال 2022-23 ء میں جے اے کے اِی جی اے کی طر ف سے کامیابی کے ساتھ کئے گئے کچھ اِختراعی ڈیجیٹل اقدامات کو نمایاں کرتی ہے۔










