مرکزی حکومت کا امیونائزیشن خدمات کیلئے ’’ یو۔ڈبلیو آئی این‘‘ پائلٹ پروجیکٹ شروع

جموں//مرکزی حکومت وزارتِ صحت و خاندانی بہبود نے اِی وِن(اِی۔وِی آئی این پیلراوّل) اور کووِن(سی او ڈبلیو آئی این پیلر دوم) کی کامیابی کے بعدامیونائزیشن خدمات کے لئے تیسرا پیلر یو۔ وِن ( یو۔ ڈبلیو آئی این) شروع کیا ہے جس میں کووِن( سی او ڈبلیو آئی این) پلیٹ فارم کے تحت یونیورسل امیونائزیشن پروگرام ماڈیول ہوگا۔سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے اِس سلسلے میں آج سانبہ اور پلوامہ اَضلاع میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پرچلائی جارہی ملک گیر مہم کے ایک حصے کے طور پر یو۔وِن( یو ۔ ڈبلیو آئی این) کا آغاز کیا۔لانچنگ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل صحت و خاندانی بہبود جموںوکشمیر ڈاکٹر سلیم الرحمان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیملی ویلفیئر جموںوکشمیر ڈویژن، ریاستی امیونائزیشن آفیسر جے اینڈ کے اور ایس پی او جے اینڈ کے یو این ڈی پی او ردیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔سیکرٹری صحت نے صحت خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کے ایک حصے کے طور پر ایک مربوط امیونائزیشن سسٹم کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا جو جموںوکشمیر یوٹی اور ضلع سطح پر ویکسی نیشن پروگراموں کے مؤثر اِنتظام میں مدد کرے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ یو ۔ وِن ( یو ۔ ڈبلیو آئی این) پورٹل کے اجرأ سے فزیکل ریکارڈ رکھنے کی پریشانی دُور ہو جائے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ سیشن پلاننگ کی ڈیجیٹائزیشن کو قابل بنائے گا اور ویکسی نیشن کی صورتحال کو بروقت بنیاد پر اَپ ڈیٹ کرے گا۔اِستفادہ کنند گان پہلے سے ویکسی نیشن کے لئے سلاٹ بُک کرسکیں گے ۔ ایک بار جب پورے امیونائزیشن پروگرام کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا ، فائدہ اُٹھانے والوں کو موقعہ پر ہی سر ٹیفکیٹ مل جائیں گے اور وہ انہیں ڈائون بھی کرسکتے ہیں۔ یو ۔ وِن ( یو ۔ڈبلیو آئی این ) پورٹل کی اہم خصوصیات میں ویکسی نیشن کے لئے مستفید ہونے والوں کی خودرجسٹریشن کے پہلوئوں کے ساتھ ساتھ حاملہ عورت ، شیر خوار اور بچوں کی سائٹ پر رجسٹریشن ، نوزائیدہ بچوں کی پیدائش کی خوراک اور بعد میں ویکسی نیشن کے واقعات جس میں ویکسی نیشن کی صورتحال کے لئے فائدہ اٹھانے والوں کی انفرادی طور پر ٹریکنگ، سیشن پلاننگ کی ڈیجیٹائزیشن، ویکسینیٹر کے ذریعے سروس ڈیلیوری سے بروقت بنیاد پر ویکسی نیشن کی صورتحال کو اپ ڈیٹ کرنا شامل ہیں۔سیکرٹری نے خاندانی بہبود محکمہ کو مزید ہدایت دی کہ وہ پائلٹ اَضلاع میں یو۔وِن( یو۔ ڈبلیو آئی این) پروجیکٹ کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنائیں او رڈیٹا اِکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ ان پائلٹ اَضلاع میں کامیاب عمل آوری کے بعد جموںوکشمیر کے دیگر تمام اَضلاع میں یو۔وِن ( یو ۔ ڈبلیو آئی این ) پروجیکٹ کو شروع کرنے کی تیاریاں شروع کریں۔یو۔وِن( یو۔ ڈبلیو آئی این ) پروجیکٹ کو ایچ اینڈ ڈبلیو سی بیر پور سے سانبہ اور ایس ڈی ایچ پانپور ، پی ایچ کا کاپورہ ، ایس ڈی ایچ ترال اور پلوامہ سے راج پورہ سائٹس پر کامیابی سے شروع کیا گیا او ربہت سے اِستفادہ کنند گان دونوں بچوں اور حاملہ خواتین کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ۔ حفاظتی ٹیکوں کے فوراً بعد مستفیدین کو حفاظتی ٹیکوں کے سر ٹیفکیٹ حوالے کئے گئے۔