مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکسٹائل نے کپواڑہ کا دورہ کیا

مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکسٹائل نے کپواڑہ کا دورہ کیا

کپواڑہ// مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکسٹائل مسٹر شانت منو( آئی اے ایس ) ، جو کپواڑہ ضلع کے مرکزی پربھاری آفیسر بھی ہیں ،نے کپواڑہ ضلع کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران افسران اور فیلڈ کے عہدیداروں پر زور دیا کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر جس کیلئے حکومت ہند بھاری فنڈ فراہم کر رہی ہے میں اپنا فعال کردار نبھائیں ۔ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ڈی سی آفس کپواڑہ میں ضلعی اور سیکٹرل افسروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جو اسپائیریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام ( اے ڈی پی ) کے تحت اسکیموں پر عمل آوری کا جائیزہ لینے کیلئے بلائی گئی تھی ۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر کپواڑہ امام دین ، اے ڈی سی کپواڑہ غلام نبی بھٹ ، جے ڈی پلاننگ عبدالمجید اور دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔ سنٹرل پربھاری افسر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں اور مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کو مقررہ وقت کے اندر لاگو کریں ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ اگر زمینی سطح پر کسی بھی اشارے کے نفاذ کی گنجائش کم ہے تو حکومت کو رائے دینے میں کافی صاف اور ایماندار بنیں ۔ انہوں نے کامیابیوں کو سراہا ۔ قبل ازیں میٹنگ میں تفصیل سے بحث ہوئی اور ضلع کے ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا گیا جس میں ضلع میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے علاوہ صحت ، تعلیم ، زراعت ، مالیاتی شمولیت اور ہنر مندی کی ترقی سمیت اسپائیریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کا خصوصی جائیزہ لیا گیا ۔ مسٹر شانت منو نے متعدد مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں اور پروگراموں جیسے سوئل ہیلتھ کارڈ ز ، آدھار سیڈنگ ، مدرا لون ، خود روز گار اسکیمیں ، سنکلپ وغیرہ کے نفاذ کا بھی جائیزہ لیا ۔ سنٹرل پربھاری افسر نے اسپائیریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کے تمام کاموں کا جائیزہ لیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ کپواڑہ ضلع کو اس سال 21 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ دیا گیا پی ایم ایوارڈ آف ایکسیلینس ملا ، کپواڑہ ضلع کو 24 مارچ کو مرکزی وزیر صحت نے نئی دہلی میں ٹی بی نوٹیفکیشن میں 60 فیصد سے زیادہ کمی حاصل کرنے پر گولڈ میڈل سے نوازا تھا ۔ بعد ازاں مسٹر شانت منو نے ڈی سی کپواڑہ اور متعلقہ افسران کے ساتھ ذاتی طور پر ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا معائینہ کرنے کیلئے فیلڈ کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر شلورہ کا معائینہ کیا جس کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائینہ کیا اور بزرگ شہریوں اور مریضوں سے براہ راست بات چیت کی تا کہ اسپاٹ فیڈ بیک حاصل کیا جا سکے ۔ انہوں نے او پی ڈی سیکشن ، اے این سی روم ، ڈرگ اسٹور ، امیونائیزیشن سینٹر ، یوگا روم اور لیبارٹری کا معائینہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ٹیلی کنسلٹیشن کے ذریعے علاج کا مشاہدہ کیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ ایکسرے ٹیسٹ ، بی پی اور ذیابیطس کے مریضوں کو مفت ادویات مل رہی ہیں ۔ انہوں نے پی ایچ سی ترہگام کا بھی معائینہ کیا جہاں جے ایس ایس ، آئی سی ڈی ایس اور دستکاری کے اسٹال سینٹرل پربھاری آفیسر کے معائینہ کیلئے لگائے گئے تھے ۔ بعد ازاں انہوں نے پریس کو اپنے دورے کے بارے میں بھی بریفنگ دی ۔