مرکزی ادارہ شرعیہ پٹن بارہمولہ کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف سیمینار کا انعقاد

مرکزی ادارہ شرعیہ پٹن بارہمولہ کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف سیمینار کا انعقاد

سرینگر//مرکزی ادارہ شرعیہ پٹن بارہمولہ کے زیر اہتمام انسداد منشیات کے حوالے سے لیٹل بڈس پبلک اسکول پلہالن پٹن میں یک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔ اس سیمینار میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں اور مختلف سرکاری و غیر سرکاری شعبوں کے افسران و اہلکاران اور صحافیوں نے شرکت کی۔ سیمینار کی میزبانی میں مرکز کے سرپرست مولانا منظور احمد اور صدر مفتی قاضی طارق الرحمانی نے اہم کردار ادا کیا۔
اس سیمینار میں گلستان نیوز کے نمائندے راہی نثار کی دستار بندی بھی کی گئی۔ معزز مہمانان میں سب جج پٹن محمد الطاف اور ایس ایس پی بارہمولہ شامل تھے، جبکہ ان کے ہمراہ ایس ڈی ایم پٹن ڈاکٹر گلزار احمد، تحصیلدار پٹن ڈاکٹر ہارون، ایس ڈی پی او پٹن شاہ جہان، بی ایم او پٹن ڈاکٹر طاہا خان، مولوی پیر یاسین امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف پلہالن، اسکول پرنسپل محترمہ فہمیدہ وانی، ڈی او پلہالن رئیس احمد، سینئر پولیٹیکل لیڈر عبدل احد اتو، منیر احمد خان، پولیٹیکل لیڈر جاوید اقبال، سینئر پولیٹیکل لیڈر، بار ایسوسی ایشن پٹن کے علماء کرام، چیئرمین الہدا پبلک اسکول نثار احمد وانی، اور مختلف صحافیوں نے شرکت کی، جن میں نازم نذیر، سلیم فاروق، محمد لطیف، سید مدثر، عاشق تیلگامی، سیم آمر، مارکی عادل، اور فردوس احمد شامل تھے۔
مقررین نے منشیات کے انسداد کے لئے انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے اس بدعت کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور بارہمولہ پولیس کی انسداد منشیات کی کارروائیوں کی تعریف کی، جس کی سربراہی شری امود (آئی پی ایس) کر رہے ہیں۔ مولوی پیر یاسین امام نے اپنے خطاب میں انسداد منشیات کی اہمیت اور معاشرتی شعور پیدا کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ سیمینار کے شرکاء نے عہد کیا کہ وہ منشیات کے خلاف مہم میں بھرپور تعاون کریں گے اور معاشرے کو اس برائی سے پاک کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔