Yasha Mudgul

مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں اور دیگر متعلقہ امور کی نگرانی

یاشا مدگل کواودھم پور اورسید عابد رشید شاہ کوکولگام ضلع کاچارج تفویض

سری نگر//حکومت جموں وکشمیر نے مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں اور دیگر متعلقہ امور کی نگرانی کیلئے انتظامی سیکرٹریوںکی بطور انچارج سیکریٹریوں کے نامزدگی عمل میں لائی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما(آئی اے ایس )کی جانب سے اس حوالے سے 6مارچ2023کوایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر330-JK(GAD)آف2023جاری کیاگیاہے ۔اس آرڈر میں ماضی میں جاری کردہ اس نوعیت کے آرڈروںکاحوالہ دیتے ہوئے کہاگیاہے کہ پہلے کے آرڈروں میں جزوی ترمیم کے تحت اودھم پور اورکولگام اضلاع میں ترقیاتی کاموں اور دیگر متعلقہ امور کی نگرانی کیلئے انچارج سیکرٹریوں کی نامزدگی عمل میں لائی گئی ہے ۔بمطابق آرڈر کمشنر سیکرٹری یاشامدگل آئی اے ایس کوضلع اودھم پورمیں ترقیاتی کاموں اور دیگر متعلقہ امور کی نگرانی کیلئے بطور انچارج انتظامی سیکرٹری تعینات کیاگیاہے جبکہ ضلع کولگام میں ترقیاتی کاموں اور دیگر متعلقہ امور کی نگرانی حکومت کے سیکرٹری برائے کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ ومحکمہ سیاحت ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ، آئی اے ایس بطور انچارج انتظامی سیکرٹری کے خدمات انجام دیں گے ۔