محکمہ کان کنی نے جموں سیفائر کی تفصیلی تلاش کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی

جموں//سیکرٹری کان کنی امیت شرما نے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ضلع کشتواڑ کے پڈرعلاقے میں واقع ’’ جموں سیفائر‘‘کے تفصیلی ریسرچ سٹیڈی کے اِنعقاد کے لئے ایک نکاتی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔محکمہ کان کنی کے ماہرین کے علاوہ ممتاز شرکأ میں ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائننگ او پی بھگت ، ایڈیشنل سیکرٹری کان کنی ارون کشور کوتوال ، ڈائریکٹر جیولوجیکل سروے آف اِنڈیا ( جی ایس آئی ) جے اینڈ کے اَجے کمار، جنرل منیجر ، منرل ایکسپلوریشن اینڈ کنسلٹنسی لمٹیڈ ( ایم اِی سی ایل ) پی رویندر ن ، ایم ڈی جے اینڈ کے منرلز لمٹیڈ وکرم کے گپتا ، ماہرین ارضیات اور دیگر متعلقین شامل تھے۔میٹنگ میں جی ایس آئی کی ٹیم نے سیکرٹری کان کنی کے سامنے پڈر کے خان علاقے میں گزشتہ دو تین برسوں کے دوران مختلف اڈیٹس میں نیلم اور روبی جیسے قیمتی جواہرات کی موجودگی کے بارے میں ان کی طرف سے کئے گئے ریسرچ سٹیڈیز کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔ اس کے بعد ایم اِی سی ایل ٹیم نے اِس مرکزی پی ایس یو کے تفصیلی ریسرچ پلانز پر ایک پرزنٹیشن پیش کی جسے حکومت جموںوکشمیر یوٹی کی طرف سے ایک ماہر کے طور پر ، مکمل سائنسی خطوط پر ، علاقے میں آنے والے موسم گرما کے موسم میں تفصیلی ریسرچ کرنے کا م سونپا گیا ہے۔اِس کے علاوہ امیت شرما نے یہ بھی اِنکشاف کیا کہ حکومت کی طرف سے پالیسی کی سطح اور عمل درآمد کی سطح پر مختلف سٹیئر نگ کمیٹیاں بنائی جائیں گی تاکہ اِس کام کے اِختتام سے پہلے ہی اِس پروجیکٹ کی ایک مقررہ مدت میں کسی پریشانی کے بغیر تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ ایم اِی سی ایل کی طرف سے تفصیلی ٹائم لائنزشیئر کی جائیں گی جن کی پابندی سے حکومت ہفتہ وار بنیاد وں پر جائزہ لے گی۔سیکرٹری کان کنی نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ دیونش یادو کو مشورہ دیا کہ وہ کشتواڑ میں پڈر مائنز کی اس آئندہ تفصیلی تلاش کے لئے ڈائریکٹر جیولوجی اینڈمائننگ کی قیادت میں ورکنگ گروپ کو مکمل تعاون فراہم کریں جو ایل جی منوج سِنہا کی قیادت اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی مسلسل رہنمائی اور تعاون سے ایم اِی سی ایل کے ذریعے این ایم اِی ٹی فنڈنگ سے پہلی بار سائنسی خطوط پر شروع کی جارہی ہے۔ ایم ای سی ایل کے دورہ کرنے والے افسران نے یقین دلایا کہ وہ اس آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے بہترین مشینری اور تجربہ کار افرادی قوت کا استعمال کریں گے۔سیکرٹری کان کنی نے ایم ڈی جے کے ایم ایل کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ گذشتہ کچھ برسوں کے دوران پڈر میں سیفائر کی تلاش اور کان کنی کے دوران حاصل کئے گئے تمام ماضی کے تجربات کو شیئر کریں تاکہ ایم اِی سی ایل کی تلاش آسانی سے جاری رہے اور وہ جدید ترین طریقہ کار ، ڈرون سرویلنس کا استعمال کر کے اسے بہتر بنا سکیں۔