lepord

محکمہ وائلڈ لائف نے لولاب میں ریچھ کو زندہ پکڑلیا

سرینگر// محکمہ وائلڈ لائف نے کپواڑہ ضلع کے لولاب کے بنباغ علاقے میں ایک کالے ریچھ کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ۔ریچھ کے پکڑے جانے سے لوگوںنے راحت کی سانس لی ۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے بنباغ علاقے میں درندہ کے گھومنے کی اطلاع ملنے کے بعد جال بچھا دیا گیا تھا۔کالا ریچھ پنجرے میں پھنسا ہوا پایا گیا اور اسے محکمہ وائلڈ لائف نے بچا لیا اور بعد میں انہوں نے اس درندے کو اس کے جنگل میں منتقل کر کے چھوڑ دیا۔