ہندوارہ//یوم ماحولیات کے موقع پر محکمہ سوشل فارسٹری کپوارہ اور گورنمنٹ ہائی اسکول کنڈی کے تعاون سے کنڈی بلاک میں یوم ماحولیات کے موقع پر ایک بیداری ریلی نکالی ۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھرکے مطابق اسکول کے طلبا وطالبات نے ہاتھوں میں پلے کاررس اٹھاکر ماحول کوصاف رکھو کے اچھی صحت کیلئے اپنے انورنامنٹ کو بچانا ہے نعرے تحریر تھے ریلی میں سوشل فارسٹری کے رینج افیسر ساجدمحبوب فارسٹر سید غلام رسول گیلانی اور محکمہ کے اہلکار اور اساتذہ موجود تھے۔اس دوران اسکولی طلباوطالبات نے کنڈی گاوں میں ایک آگاہی ریلی نکالی جس دوران ان بچوں نے لوگوں سے گزرش کی کہ پیڑ پودے زیادہ سے زیادہ لگائے اور اپنے انورنامنٹ کو بچانے کیلئے سب اپنی زمہ داریاں نبھائیں۔










