سفیدی کے درختان زمینداروں کا ایک بینک تھا:ڈی ایف او سوشل فارسٹری
ہندوارہ//محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب کپوارہ ضلع میں گزشتہ ایک ماہ سے پاپولر سفیدی کے درختان کے ڈریو جاری ہے جس دوران محکمہ سوشل فارسٹری نے ضلع کے کئی علاقوں میں لوگوں میں نئی قسم کے میل سفیدی کے درختان تقسیم کئے ہیں اور لوگوں کو اس بارے میں جانکاریاں بھی فراہم کی جارہی ہے ۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق محکمہ سوشل فارسٹری رینج ہندوارہ نے وہی پورہ زالورہ ہندوارہ میں اس مہم کا آغاز کیا جس میں روئی والے سفیدی کے متبادل کے طور دو ہزار سے زاید نئی قسم کیسفیدے کے درختان کے پودے لوگوں میں تقسیم کئے گئیہیں ڈی ایف او سوشل فارسٹری ڈویڑن کپوارہ ڈاکٹر فیاض احمد۔رینج آفیسر سوشل فارسٹری ہندوارہ اعجاز حسین ۔بی ڈی سی چیرمین لنگیٹ شوکت حسن پنڈت۔ سرپنچ یونسو ارشاد احمد۔سرپنچ کلتورہ غلام احمد۔سماجی کارکن فاروق احمد ڈار۔ پی آر آئی ایز اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ڈی ایف او ڈاکٹر فیاض احمدنے موجودہ لوگوں کو اس میل سفیدی درخت کے بارے میں جانکاری دی اور دوہزار سے زاید سفیدی کے پودے ان میں تقسیم کئے اس دوران انہوں نے کہا روئی سفید والے درختان کے متبادل اس میل سفیدی درخت کو سانئسی تحقیق کے بعد لگانے کا مشورہ دیا گیا جو محکمہ سوشل فارسٹری گاوں دیہات میں جاکر لوگوں کو میل درختان لگانے کا مشورہ دیکر اس کے فائدے کے بارے میں انہیں آگاہی دے رہی ہے اانہوں نے کہا کہ روئی والے سفیدی کے درختان کو ضلع بھر میں کاٹ دیا گیا ہے جس سے ماحول آلودہ ہواتھا اور اس کی نکلنے والی روئی سے نزلہ زکام جیسے کء بیماریاں پیدا ہوتی ہے اور اس ماحول کو مد نظر رکھتے ہوے لوگوں کو محکمہ سو شل فارسٹری نے متبادل میل سفیدی پودے فراہم کئے تا کہ جن لوگوں کو وہ درخت کا ٹنے سے نقصان ہوا ہے۔ان کی بھر پائی ہو سکے اور ماحول کو بھی روئی والے سفید درختان سیپاک کیا جائے۔اس دوران نمائندے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیاض احمد نے مزید بتایا کہ پرانے زمانے میں یہ سفیدی کے درخت ایک زمیندار کا بینک ہوا کرتا ہے۔انہوں نے کہا محکمہ سوشل فارسٹری نے اس سال یہ مہم۔شروع کی ہے کہ ضلع میں روئی والے سفیدی کے متبادل میل سفیدی کے درختان لگائی جائے تاکہ زمینداروں کو فائدہ مل سکے۔اور یہ ڈریو مارچ کے مہینے کے آخر تک چلتے رہیگی۔سوشل فارسٹری کے اس اقدام پر بی ڈی سی چیرمین لنگیٹ شوکت حسن پنڈت نے ایک اچھا قدم قرار دیا تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔










