محکمہ سماجی جنگلات رینج پٹن کی جانب سے یوم چنار کے موقعہ پر

محکمہ سماجی جنگلات رینج پٹن کی جانب سے یوم چنار کے موقعہ پر

تحصیل پٹن اور کریری میں شجر کاری مہم کا باضابطہ طور آغاز

سرینگر // یوم چنار کے موقعہ پر کھلی جگہوں، اسکولوں، دفاترکے احاطوں، پارکوں اور باغات کی شان اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے محکمہ سماجی جنگلات رینج پٹن کی جانب سے تحصیل پٹن اور کریری میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔موصولہ تفصیلات کے مطابق پٹن اور کریری رینج آفیسر پٹن میں ڈاکٹر امتیاز علی نے بائز مڈل سکول سر ی وار پورہ، ایم ایم کے ایس پبلک ہائی سکول نہال پورہ، عیدگاہ سوری پورہ کریری، عیدگاہ تلگام اور گورنمنٹ ہائی سکول ٹپر پٹن میں چنار کے پودے لگا کر مہم کا آغاز کیاگیا۔بتایا جاتا ہے کہ محکمہ سماجی جنگلات رینج پٹن نے پٹن اور کریری تحصیل میں جاری چنار شجر کاری مہم کے دوران چنار کے درخت لگانے کے لیے تیس سے زائد مقامات کی نشاندہی کی ہے۔اس دوران سماجی جنگلات کے عہدیداروں کے علاوہ پی آر آئی کے اراکین اور اسکول کے عملہ نے بھی اس مہم میں حصہ لے گا۔ کے پی ایس کے نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے وائس پرنسپل ایم ایم کے ایس پبلک ہائی سکول حفاظت حسین نے بتایا کہ درخت لگانا ہماری روایت ہے اور بہت سے اولیاء کرام کے ارشادات ہیں کہ درخت لگائے جائیں ۔’’ان پوشِ یلہ ون پوشِ‘‘۔دریں اثناء رینج آفیسر سوشل فاریسٹری رینج پٹن نے بتایا کہ چنار کا درخت ہمارا ورثہ ہے اور ہمیں چنار کے درختوں کی حفاظت اور پودے لگانے میں ایک دوسرے پر سبقت لینی چاہیے کیونکہ درختوں کا گنجان ہونا اوریہی ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ایک اہم وسیلہ ہے ۔(کے پی ایس)