محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

محکمہ سماجی بہبود جموں کا ’ نشامُکت بھارت ابھیان ‘پر ایک پروگرام کا اِنعقاد

جموں//محکمہ سماجی بہبود جموں نے ٹیچرزبھون میں نوجوانوں میں منشیات کے اِستعمال کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے ’ نشامُکت بھارت ابھیان ‘ پر ایک پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نندا نے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے شرکأ سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے اِستعمال کے خطرات کے بارے میں عام لوگوں تک پیغام پہنچائیں ۔ اُنہوں نے شرکأ کو مہم کا حصہ بننے کی ترغیب دی او رنوجوانوںکو منشیات سے دُور کرنے کا عہد کیا۔کمشنر سیکرٹری نے شرکأ کو نشے سے چھٹکارا دِلانے سے متعلق آگاہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو منشیات کی طرف مائل کرنے والی بڑی وجوہات کو دُور کرنے کی اَشد ضرور ت ہے۔اُنہیں جموںوکشمیر یوٹی سے منشیات کے اِستعمال کو ختم کرنے کے لئے مذہبی طور پر کام کرنے کی بھی تاکید کی گئی۔اِس سے قبل ڈائریکٹر جنرل سماجی بہبود جموں وویک شرما نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا او رشرکأ کو ملک گیر منشیات سے پاک بھارت مہم اور نشامُکت بھارت ابھیان کے بارے میں آگاہ کیا اور اُنہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کی کوششیں سماج کے مختلف طبقوں تک بیداری کے ذریعے پہنچ رہی ہیں۔ مختلف اقدامات جن میں تقریبات ، مہمات ، روڈ شوز ، رضاکاروں کے لئے تربیت ، گھر گھر جاکروغیرہ شامل ہیں ،کا مقصد جموں وکشمیر میں منشیات کے اِستعمال کو ختم کرنا ہے۔ڈاکٹر ابھیشیک چوہان او رمشورہ این جی او کے نمائندے کی طرف سے پیش کردہ منشیات کے مضر اَثرات کے بارے میں پاور پوائنٹ پرزنٹیشن سمیت شرکأ کو آگاہ کرنے کے لئے مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔فن کاروں کی جانب سے منشیات کی بدعت پر ایک سکٹ بھی پیش کیا گیا۔شرکأ کو نشامُکت ہیلپ لائن نمبر 14446 کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔بعد اَزاں ، کمشنر سیکرٹری نے جموں میں یومِ جمہوریہ 2023ء میں حصہ لینے والے طلباء میں توصیفی نامہ تقسیم کیا۔پروگرام میں ڈپٹی ڈائریکٹر محمود رِیاض خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ( سکمز) کیلاش دیوی ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر جموں ممتاراجپوت ، اور ڈائریکٹوریٹ آف سوشل ویلفیئر جموں کے دیگر اَفسران کے علاوہ پریشہ اور پالش کے قیدیوں ، مختلف سکولوں کے طلباء ، نرسنگ اور سائنس کالج جموں کے طلباء نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔