محکمہ زراعت اور نبارڈ کا بینکروں اور دیگر شراکت داروں کیلئے بیداری پروگرام کا اِنعقاد

جموں// محکمہ زراعت جموں نے نبارڈ کے اشتراک سے آج کسان گھر تالاب تلو جموں میں کسانوں کی پیداواری آرگنائزیشنوں کو فائنانسنگ اور بینک کریڈٹ کے بارے میں ایک روزہ ’’ بینکروں اور دیگر شراکت داروں کے لئے بیداری پروگرام‘‘ کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار مہمان خصوصی تھے۔ڈی جی ایم نبارڈ انامیکا نے ایف پی او اور جموںوکشمیر میں اِس کی صورتحال کے علاوہ دیگر متعلقہ مسائل اور چیلنجوں کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے فارمرز پروڈیو سر آرگنائزیشنز ( ایف پی اوز) کی مالی اعانت کے سلسلے میں بینکوں کو حساس بنانے کے لئے بیداری پروگرام کے بارے میں تفصیلات لیتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی سے منظور شدہ یکساں پالیسی بنائی جائے گی اور نبارڈ مرکزی حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق اکائونٹ کھولنے کے عمل ، ایف پی اوز کی تعمیل ، دستاویزا ت ، کریڈٹ گارنٹی کے عمل ، فائنانس کے پیمانے وغیرہ پر مشتمل تمام بینکوں کے ذریعے اَپنایا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران اور شراکت داروں سے یہ بھی کہا کہ کریڈٹ کو بڑھایا جائے اور ہر ایف پی او کو بغیر کسی پریشانی بڑھایا جائے۔ اُنہوں نے رہنماخطوط کے مطابق متعلقہ مسائل کے علاوہ دستاویزات کے عمل کو تیز کرنے کے لئے بھی کہا۔اُنہوں نے مقامی بینکوں سے کہا کہ وہ ایف پی اوز کے رہنما خطوط کو سمجھنے اور اس کی عمل آوری کے لئے اَپنی کوششیں تیز کریں تاکہ ایف پی اوز کی اکثریت مالیات حاصل کرنے ، ایف پی اوز سی ایس ایس کے مختلف اجزأ سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے مقامی بینکوں سے رجوع کرسکے۔سینئر اسسٹنٹ نائب صدر محمود حسین این اے بی کسان محمود حسین نے ایف پی او فائنانسنگ سے متعلق اَپنی سرگرمیوں اور این اے بی سنرکھشن سے کریڈٹ گارنٹی حاصل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا۔مختلف بینکوں کے نمائندوں اور دیگر شراکت داروں نے ایف پی او اکائونٹ کھولنے اور ایف پی او فائنانسنگ کے لئے پیشگی شرائط کے علاوہ بینکوں کو ایف پی او کی فائنانسنگ میں درپیش مسائل کے بارے میں بھی بتایا۔ڈائریکٹر زراعت نے ایف پی اوز کے حوالے سے محکمہ کی سرگرمیوں کی جانکاری دی۔ایف پی اوز کے ممبران نے ایف پی او کی فائنانسنگ کے دوران درپیش مسائل کو بھی اُٹھایا۔پروگراموں کے دوران ڈائریکٹر اے پی ڈی جموں کے کے شرما، ڈائریکٹر باغبانی جموں رام سیوک ، ڈائریکٹر سی اے ڈی جموں آر ایس تارا ، ڈائریکٹر ایگرو ڈاکٹر ارون منہاس ، بینکوں کے نمائندے ، شراکت داروں اور ایف پی اوز کے ممبران بھی موجود تھے۔