transfers

محکمہ خزانہ، دیہی ترقی اور قانون میں اہم تبادلوں کا اعلان

چیف اکاؤنٹس افسران کی تبدیلیوں کا طوفان،اہم عہدوں پر نئے افسران کی تعیناتی

سرینگر// حکومت نے محکمہ خزانہ، دیہی ترقی، اور قانون و انصاف میں اہم تبادلوں اور تقرریوں کا اعلان کیا ہے، جس میں افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے کیے گئے ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق پرنسپل سیکریٹری خزانہ سنتوش وادھیا نے محکمہ خزانہ میں 2 مالیاتی مشیروں اور اکاؤنٹس اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل سمیت 22 چیف اکاؤنٹس افسران کے تبادلے اور تقرریوں کی منظوری دی ہے۔ڈائریکٹر فائنانس شاہین محمد اشرف کو ڈائریکٹر فائنانس و پرنسپل اکاؤنٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سرینگر تعینات کیا گیا، جبکہ پرنسپل اکاؤنٹس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سرینگر شاہد مجید ککرو کو محکمہ اے آر آئی و ٹریننگس کے ڈائریکٹر فائنانس کے طور پر تعینات کیا گیا۔ڈائریکٹر فائنانس محکمہ مال انیل کمار ڈوگرہ کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ ڈائریکٹر فائنانس محکمہ سماجی بہبود کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی ہیں۔پیرزادہ احتشام الحق، جو پہلے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے چیف اکاؤنٹس افسر تھے، کو محکمہ خوراک، شہری رسدات، امور صارفین و عوامی تقسیم کاری میں تعینات کیا گیا، اور وہ لیک اینڈ واٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا چارج بھی بدستور سنبھالیں گے۔عالیہ اختر کو محکمہ شہری رسدات و امور صارفین کی چیف اکاؤنٹس افسر کے طور پر تبدیل کیا گیا، اور ارشد احمد لون کو سرینگر میونسپل کارپوریشن میں چیف اکاؤنٹس افسر کی کمان سونپی گئی۔زرعی یونیورسٹی جموں کی ڈپٹی کمپٹرولر، چیف اکاؤنٹس افسر ریشمی شرما کو آر آئی ٹی سی کے چیف انجینئر کے دفتر میں چیف اکاؤنٹس افسر تعینات کیا گیا، جبکہ آر ٹی آئی سی کے چیف انجینئر پرینکا شرما کو تسکاست جموں میں چیف اکاؤنٹس افسر مقرر کیا گیا۔جموں کشمیر پاور ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے اکاؤنٹس افسر نصیر احمد لون کو محکمہ تعمیرات عامہ کے چیف انجینئر جنوبی کشمیر کے دفتر میں تعینات کیا گیا، اور سکمز میڈیکل کالج مبنہ کے چیف اکاؤنٹس افسر علی محمد ڈار کو ضلع فنڈس آفس بڈگام میں چیف اکاؤنٹس افسر تعینات کیا گیا۔ انہیں ڈی یو ڈی اے بڈگام کے چیف پے و اکاؤنٹس افسر کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا۔ایم آر ڈی اے کی چیف اکاؤنٹس افسر ارم نذیر کو سکمز میڈیکل کالج بمنہ میں تعینات کیا گیا، اور ضلع فنڈ آفس سامبا کی چیف اکاؤنٹس افسر راحیلہ پروین کو جموں یونیورسٹی میں چیف اکاؤنٹس افسر مقرر کیا گیا۔محکمہ شہری رسدات و امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے چیف اکاؤنٹس افسر اختر حسین کو جموں ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں چیف اکاؤنٹس افسر کے طور پر تعینات کیا گیا، اور جموں یونیورسٹی کے چیف اکاؤنٹس افسر ناگیش جموال کو چیف اکاؤنٹس افسر کلسٹر یونیورسٹی جموں تعینات کیا گیا۔ضلع فنڈ آفس بڈگام کے چیف اکاؤنٹس افسر محمد اشرف آہنگر اور ڈی یو ڈی اے کے چیف پے و اکاؤنٹس افسر کو محکمہ خوراک، شہری رسدات و امور صارفین میں چیف اکاؤنٹس افسر تعینات کیا گیا۔لداخ سے واپسی کے بعد، انچارج چیف اکاؤنٹس افسر سکدیپ سنگھ کو محکمہ تعمیرات عامہ جموں کے چیف انجینئر کے دفتر میں تعینات کیا گیا، اور راکیش کمار کو ضلع فنڈ آفس سامبا میں چیف اکاؤنٹس افسر تعینات کیا گیا۔ جنرل منیجر، پاور ڈویلپمنٹ کارپوریشن سرینگر کے دفتر میں تعینات سائیقہ حسن کو چیف پے و اکاؤنٹس افسر پی ڈی سی سرینگر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔لیک اینڈ کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے چیف اکاؤنٹس افسر ظفر بشیر کو کشمیر یونیورسٹی میں تعینات کیا گیا، جبکہ پیرزادہ احتشام الحق کو لیک اینڈ کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی کے چیف اکاؤنٹس افسر کا اضافی چارج دیا گیا۔ضلع جیل ادھمپور کے اکاؤنٹس افسر راج کمار ڈوگرہ کو ضلع ترقیاتی کمشنر دفتر ادھمپور میں اکاؤنٹس افسر کا اضافی چارج تفویض کیا گیا۔محکمہ دیہی ترقی میں24 جونیئر انجینئرز کے تبادلے اور تقرریوں کا عمل مکمل کیا گیا، جس میں نریش کمار، بال کرشن، محمد یاسین، راج کمار، راجیو میانی، ندیم یونس مغل، سریش کمار، امجد علی، شاہ پسندیدہ، وشال کنٹل، محمد اشرام، اعجاز علی شاہ، محمد آصف، کلدیپ سنگھ، ریاض احمد، اوئیس انجم، پرویز احمد ملک، اقبال سنگھ، فہیم راجہ، راہل ڈوگرہ، ندیم اقبال، وکاس چندر، زاہد احمد، اور نتین کمار شامل ہیں۔محکمہ قانون و انصاف میںسیکریٹری لیگل مظفر احمد وانی کو اے آر آئی ٹریننگس میں سیکریٹری لیگل تعینات کیا گیا، اور ڈپٹی لیگل ریممبرنس وسیم احمد لون کو محکمہ عمومی انتظامی میں تعینات کیا گیا۔اسسٹنٹ لیگل ریممبرنس سہورب منگوترا کو محکمہ سیاحت میں تبدیل کیا گیا، اور اسسٹنٹ لیگل ریممبرنس مکیش سنگھ کو محکمہ عمومی انتظامی میں تعینات کیا گیا۔اسسٹنٹ لیگل ریممبرنس جاوید نذیر کو محکمہ خزانہ میں تعینات کیا گیا، اور اسسٹنٹ لیگل ریممبرنس مدثر حسین چودھری کو محکمہ مال میں تعینات کیا گیا۔ڈپٹی سیکریٹری سنجیو شرما کو سب رجسٹرار کھٹوعہ تعینات کیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مال ویشو پرتاپ سنگھ کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔یہ تبادلے اور تقرریاں انتظامی بہتری اور کارکردگی کے حصول کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں۔