Forest Department gets 25 trained foresters Miran Sahib Jammu Passing Out Parade Held

محکمہ جنگلات کو 25 تربیت یافتہ فارسٹرس ملے میران صاحب جموں میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کا اِنعقاد

جموں//جموںوکشمیر فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نے 22ویں کشمیر فارسٹرس ٹریننگ کورس کے تربیت یافتہ اَفراد کے لئے سوئیل کنزرویشن ٹریننگ سکول میران صاحب میں ایک سالہ تربیت کی تکمیل پر پاسنگ آئوٹ پریڈ کا اہتمام کیا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری جنگلات وماحولیات سنجیو ورما مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے اوراِس تقریب میں پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارسٹ اینڈ ایچ او ایف ایف ،جموں وکشمیر محکمہ جنگلات ڈاکٹر موہت گیرا ور محکمہ کے دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کرنے سے ہوا جس کے بعد 22ویں کشمیر فارسٹرس ٹریننگ کورس ،58 ویں فارسٹ گارڈ ٹریننگ کورس، فارسٹ پروٹیکشن فورس کے دستے اور جموںوکشمیر پولیس کے براس بینڈ کے ٹرینیز نے پاسنگ آئوٹ پریڈ پیش کی۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما نے 22ویں کے ایف سی کے تربیت یافتہ اَفرادکو کامیابی سے اَپنا ایک سالہ تربیتی کورس مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور کووِڈ۔19وبائی بیماری کے دوران تربیت کا کامیابی سے اِنتظام کرنے پر محکمہ جنگلات کی تعریف کی۔اُنہو ں نے تربیت حاصل کرنے والوں کو آئندہ نسلوں کے لئے جنگلات کے شراکتی اِنتظام پر زور دیا اور اُنہیں جموںوکشمیر یوٹی کے سبز سونے کے تحفظ کے لئے خود کو وقف کرنے کی تلقین کی۔اُنہوں نے پی آر آئیز اور لوگوں کی فعال شرکت سے جنگلات ، غیر لکڑی کے جنگلات کی پیداوار ، لکڑی اور چارے کے مؤثر اِنتظام پر زور دیا۔اُنہوں نے فارغ التحصیل تربیت یافتہ اَفرادسے کہا کہ وہ جنگلات میں آگ لگنے ، تجاوزات اور غیر قانونی جنگلات کو نقصان پہنچانے جیسے خطرات سے جنگلاتی تحفظ کے لئے کمر بستہ ہوجائیں تاکہ جنگل کی دولت کو مؤثر طریقے سے محفوظ بنایا جاسکے۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر موہت گیرا نے کہا کہ جنگلاتی فرنٹ لائن عملہ جنگلاتی تحفظ اور ان کے پائیدار اِنتظام میں جموںوکشمیر محکمہ جنگلات کے مقاصد کو پورا کرنے میں اہم کردار اَدا کرتا ہے ۔ اُنہوں نے فرنٹ لائن سٹاف کی تربیت کے معیار کو مزید بلند کرنے پر زور دیا تاکہ مستقبل کے چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے جنگلاتی تحفظ میں مقابلہ کیا جاسکے ۔اُنہوں نے فارسٹ فرنٹ لائن سٹاف کے بدلتے ہوئے اور بڑھتے ہوئے کردار کے بارے میں تفصیل سے بات کی او رپی آر آئی اور دیگربنیادی سطح کے اِداروں کی اہمیت کو اُجاگر کیاجن کے ساتھ جنگلات باہم مل کر کام کریں گے ۔اُنہوں نے جنگلاتی تحفظ او رمحکمہ کی جانب سے مختلف سکیموں میں شروع کئے جانے والے شجرکاری میں جنگلاتی ماہرین کے مخصوص کردار پرروشنی ڈالی۔ اُنہوں نے لائیو لی ہڈ ، ماحولیاتی سیاحت ، مٹی اور پانی کے تحفظ سے متعلقہ محکمہ کے دیگر اِقدامات کے بارے میں بتایا او رفارغ التحصیل تربیت یافتہ اَفراد کو فیلڈ میں تن دہی اور یقین کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔ اِس سے قبل معززین نے 22ویں کے ایف سی کے بہترین کارکردگی دِکھانے والے ٹرینیز کو ایوارڈوں سے نوازا۔ اکیڈمکس میں وائلڈ لائف ڈویژن سینٹرل کشمیر کے شاہد سلطان بٹ ( فارسٹر) نے پہلے پوزیشن،نوشہرہ فارسٹ ڈویژن کے راجندر دیو شرما( فارسٹر) اور پونچھ فارسٹ ڈویژن کے سندیپ شرما( فارسٹر ) نے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن اور وائلڈ لائف ڈویژن جموں کے ماسٹر دھیرج رام پال ( فارسٹر ) نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ انجیورنس رَن میں وائلڈ لائف ڈویژن کٹھوعہ کے یشبیر سنگھ لانگے ( فارسٹر) نے پہلا مقام ،وائلڈ لائف ڈویژن نارتھ سوپور کے فدا حسین وانی ( فارسٹر) نے دوسرا مقام اور وائلڈ لائف ڈویژن وسطی کشمیر کے شاہد سلطان بٹ ( فارسٹر ) نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ ان کے علاوہ پونچھ فارسٹ ڈویژن کے سندیپ شرما( فارسٹر ) کو بہترین سلوی کلچرسٹ، کے ایف ٹی ایس چتر نار کے بختیار بشیر ( فارسٹر) آل رائونڈ بہترین ٹرینی کے طور پر قرار دیا گیا ۔اِس سے قبل ایڈیشنل پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فارست ورکنگ پلان ریسرچ اینڈ ٹریننگ سندیپ کجور نے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا جبکہ پرنسپل سوئیل کنزرویشن ٹریننگ سکول میراں صاحب نے کورس رِپورٹ پیش کی۔کنزرویٹر آف فارسٹ ورکنگ پلان سرکل توحید احمد دیوا اور نریش مجوترا نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دئیے اور شکریہ کی تحریک پیش کی۔