smart meters

محکمہ بجلی کے انجینئروں کی معطلی،الیکٹرک ایمپلائز یونین نے منسوخ کرنے کا کیا مطالبہ

سرینگر///الیکٹریکل ایمپلائز یونین نے چند انجینئروں کی معطلی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان معطلی احکامات نے ملازمین کے اندر انتشاری کیفیت پیدا کی ہے کیونکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اب نچلے طبقے کے ملازمین بھی اب اس’’ جارحانہ پالیسی‘‘ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ الیکٹریکل ایمپلائز یونین کے صدمشتاق احمد نجار نے کہا’’ہم پاور منیجمنٹ کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ مشکل حالات میں محکمہ کی بہبودی اور عوام کی راحت رسانی کے لئے کام کیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ رات کی تاریکی کو دیکھا اور نہ دن کی برفباری کا پرواہ کیا جبکہ ہمارے ملازمین ساتھیوں نے جان کی بازی ہار کر محکمہ سے وفاء کیا۔ نجار نے کہا کہ ان کے ساتھیوں کو بہت سارے مقامات پر چند شرپسند عناصر نے مارپیٹ بھی کی۔نجار کا کہنا تھا’’اس کے برعکس آج ہمیں منیجمنٹ کی طرف سے معطلی کے احکامات ہاتھ میں تھما دیئے جاتے ہیں۔انہوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ یہ جو معطلی کے احکامات منسوخ کریں۔