Ayush Deptt organises Poshan Maah camp at Budgam

محکمہ آیوش کا بڈگام میں پوشن ماہ کیمپ کااِنعقاد

بڈگام//آیوش ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹر ( اے ایچ ڈبلیو سی ) کنی ہامہ نے پوشن ماہ کے تحت ’’سپوشیت بھارت،سکشر بھارت اور سشکت بھارت‘‘کے موضوع پر ایک صحت کیمپ کا اِنعقاد کیا۔کیمپ میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے کیمپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔دورانِ کیمپ میڈیکل آفیسر اے ڈبلیو ایچ سی کنی ہامہ ڈاکٹر نصرت بشیر نے اِجتماع کو متوازن خوراک کی اہمیت اور صحت بخش خوراک کے اِنتخاب کے بارے میں آگاہ کیا۔ اُنہوں نے شرکأ بالخصوص خواتین کو حمل، دودھ پلانے اور بچپن کے دوران غذائیت کی اہمیت کے بارے میں بھی جانکاری دی۔کیمپ کے دوران شرکأ کو غذائیت سے بھرپور اور لذیذ ضیافتوں کی تیاری کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی جو کہ گھر پر تیار کرنا آسان ہے۔مزید برآں، دورانِ کیمپ محکمہ آیوش نے حاملہ خواتین اور بچوں میں غذائی سپلیمنٹس بھی تقسیم کئے تاکہ ان کی صحت اورنشو و نما میں مدد مل سکے۔