مزدور طبقہ کے حقوق کی فراہمی کئے بغیر کوئی بھی انسانی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا’
سری نگری//اپنی پارٹی کے صدر محمد الطاف بخاری ے کہا ہے کہ ’یوم مزدور‘ ہر سال ہمیں محنت کش طبقے کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں اس طبقے کی فلاح اور اسے حقوق فراہم کرانے کے لئے جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ورکرس ہمارے سماج کا ایک نا قابلِ تنسیخ حصہ ہیں اور ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اْن کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔یوم مزدور پر اپنے پیغام میں اپنی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اْن کی پارٹی محنت کش طبقہ کے ساتھ کھڑی ہے اور اس طبقہ کی فلاح کے لئے کام کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا، ‘‘ ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم محنت کشوں، بالخصوص حاشیے پر لاکھڑا ہوئے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کریں۔ محنت کش طبقہ ہر سماج کیلئے ریڈ کی ہڈی کی حیثت رکھتا ہے، اسلئے یہ ضروری ہے کہ اس طبقے کو کام کرنے کا بہتر ماحول، روزگار کا تحفظ، ہیلتھ انشورنس وغیر جیسی بنیادی چیزیں فراہم ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ا?ج کا دن ہمیں ورکنگ کلاس کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتا ہے اور ہمیں اس طبقے کے حقوق کی حفاظت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ الطاف بخاری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محنت کش طبقے کے حقوق کی مکمل بحالی اور اْنہیں درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے منظم اور موثر اقدامات کئے جائیں۔ اْنہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ بات یقینی بنانی ہوگی کہ محنت کش طبقے کی زندگیاں بہتر ہوجائیں اور وہ تمام حقوق میسر ہوں، جو کسی بھی متمدن معاشرے کے محنت کشوں کو میسر ہیں۔










