بجلی وپانی کی سپلائی اور صحت وصفائی کی خدمات کو کو یقینی بنایا جائے:ارشاد کار
سری نگر//نیشنل کانفرنس کے لیڈر ارشاد رسول کار نے محرم الحرام کے متبرک ایام کے دوران سوپور کے شیعہ آبادی والے علاقوں میں لازمی سہولیات وخدمات کی فراہمی کویقینی بنانے پر زوردیاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق ایک بیان میں رشاد رسول کار نے ضلع انتظامیہ بارہمولہ بالخصوص محکمہ بجلی ،محکمہ جل شکتی اور محکمہ صحت کے سینئر حکام سے مطالبہ کیاکہ ایام محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی آسانی کیلئے شیعہ آبادی والے علاقوں میں رات دن بلاخلل بجلی وپانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے ،اور ساتھ ہی ایسے سبھی علاقوںمیں صحت وصفائی کی خدمات کو بھی بہم رکھاجائے ۔انہوں نے کہاکہ یہ حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران شیعہ آبادی والے علاقوں میں بالخصوص اورعام دنوںمیں سبھی علاقوںمیں پانی وبجلی نیز طبی خدمات اور صحت وصفائی کی سہولیات کو بہم رکھیں ،تاکہ لوگوںکو کسی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔










