mehbooba mufti

محبوبہ مفتی تین سال کے لیے پی ڈی پی کی دوبارہ صدر منتخب ہوئیں

نائب صدر اور سینئر لیڈر پی ڈی پی عبدالرحمان ویری نے صدر کے عہدے کے لیے مفتی کا نام تجویز کیا تھا۔

سری نگر//جموںو کشمیرکی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو دوبارہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر منتخب ہو گئیں۔نائب صدر اور سینئر لیڈر پی ڈی پی عبدالرحمان ویری نے صدر کے عہدے کے لیے مفتی کا نام تجویز کیا تھا۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق نائب صدر اور سینئر لیڈر پی ڈی پی عبدالرحمان ویری نے صدر کے عہدے کے لیے مفتی کا نام تجویز کیا تھا اور غلام نبی ہنجورا نے اس کی تائید کی تھی۔پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ وہ صوتی ووٹ کے ذریعے تین سال کی مدت کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔دریں اثناء پی ڈی پی کے ترجمان نے پہلے ایکس پر لکھا: نائب صدر اے آر ویری نے صدر کے طور پر @ محبوبہ مفتی کا نام تجویز کیا ہے، جنرل سکریٹری جی این ایل ہنجورا نے اس کی تائید کی۔ صوتی ووٹ کے ذریعے انتخابی عمل جاری ہے۔خیال رہے اس دوران یہاں پارٹی کے چھوٹے بڑے لیڈران کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔