سری نگر//جموں و کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے بدھ کو مرکزی وزارت داخلہ، جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری اور دیگرحکام کا اسبات کیلئے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے متوفی پولیس اہلکاروں کے 40 قریبی رشتہ داروں کی تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیرکے پولیس چیف دلباغ سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی داخلہ سکریٹری اے کے بھلا، چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، پرنسپل سکریٹری ہوم شالین کابرا اور مرکزی وزارت داخلہ اور جموں وکشمیرکے محکمہ داخلہ کے دیگر افسران کا متوفی پولیس اہلکاروںکے40 قریبی رشتہ داروںکی جموںوکشمیر کے مختلف محکموں میں ہمدردانہ تقرری کے احکامات جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس نے ٹویٹ میں مزید کہاکہڈی جی پی نے کہا ہے کہ یہ احکامات جاری کرنے سے ان خاندانوں کو بہت زیادہ ضروری مالی راحت ملے گی جنہوں نے قوم کی خودمختاری اور سالمیت اور جموں اورکشمیرکے لوگوں کے مفادات کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے نگراں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقرری ان خاندانوں کیلئے دیوالی کے تحفے کے طور پر کام کرے گی۔
شخصیت کے دو رنگ
دہلی ایس ائی آر:اقلیتی، ایس سی کی مخصوص نشستوں میں 20-45فیصد ووٹروں کی کٹوتی
اے آئی ایم آئی ایم کے قومی ترجمان نے اویسی کو دیا جھٹکا ، کانگریس میں شامل
تمل ناڈو میں 1200کروڑ روپے خرچ کر تعمیر کیا جائے گا نیا سکریٹریٹ اور اسمبلی، وزیر اعلی وجے کا اعلان
بارش اور سیلاب سے کئی ریاستوں میں تباہی، آسام میں 108ہلاکتیں، بنگال میں ٹرینیں متاثر
امریکی فوج کو نکالوورنہ عرب ممالک کو کچل دیں گے ، ایران کی دھمکی
امریکہ ۔ایران کشیدگی سے تیل مارکٹ میں افراتفری
آن لائن فراڈ نیٹ ورک کے خلاف کمبوڈیا کی بڑی کارروائی، 30کروڑ ڈالر سے زائد کے اثاثے منجمد
امریکہ میں سمندری طوفان کا خطرہ لاحق،کرینا اور ایڈوارڈ سے سمندری ساحلوں کو خطرہ لاحق
ارجنٹائنا کے عظیم فٹبالر لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان، انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ شیئر کر دی جانکاری










