سری نگر//ارکانِ اسمبلی سیف اللہ میر، جاوید اِقبال چودھری، مظفر اِقبال خان، فیاض احمد میر اور افتخار احمد نے آج سول سیکرٹریٹ میں وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا سے ملاقات کی۔دورانِ میٹنگ اَرکانِ اسمبلی نے اَپنے اَپنے حلقہ اِنتخاب میں عوامی فلاح و بہبود اور ترقی سے متعلق اہم مسائل پر وزیر موصوف کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اَرکان نے پانی کی فراہمی، جنگلات کے تحفظ، ماحولیاتی دیرپائی اور قبائلی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل نمایاں طور پر اُٹھائے۔اُنہوں نے عوامی شکایات کے بروقت اَزالے اور بنیادی ڈھانچے و ماحولیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر موصوف نے تمام مسائل کوبغور سُنا اور ہر ایک نکتے پر مناسب اور وقتی کارروائی کا یقین دِلایا۔ اُنہوں نے قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کو اُجاگر کرتے رہیں اور اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر نچلی سطح پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی نمائندوں اور حکومت کے درمیان مسلسل رابطہ ہی ترقی کے حقیقی اہداف کے حصول اور عوامی ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کرنے کی کنجی ہے۔










