Manasbal Lake echoes with Voter Awareness Slogans under SVEEP Program

مانسبل جھیل سویپ پروگرام کے تحت ووٹر بیداری کے نعروں سے گونج اُٹھی

گاندربل//منظم رائے دہندگان کی تعلیم اور انتخابی شرکت (سویپ) اَقدام کے تحت ایک بیداری پروگرام گاندربل کی مانسبل جھیل میں گونج اٹھا جب کشتی چلانے والے اور مقامی لوگ اس تقریب میں حصہ لینے کے لئے جمع ہوئے۔نوڈل آفیسر ایس وِی اِی اِی پی چیف ایگزیکٹیو آفیسر گاندربل اور بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر صفا پورہ کے درمیان مشترکہ کوشش کا مقصد کشتی چلانے والی کمیونٹی کو ان کے ووٹنگ کے حقوق اور اِنتخابی عمل میں فعال شرکت کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔اِس پروگرام نے جھیل کے صاف پانیوں میں اَپنے خوبصورت شکاروں سے بوٹ مینوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ووٹر رجسٹریشن ، ووٹنگ کے طریقۂ کار اور اَپنے حق رائے دہی کے اِستعمال کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں پیش رفت کی۔ڈسٹرکٹ لیول کے ماسٹر ٹرینروں نے معلوماتی سیشنوں اور دلچسپ مباحثوں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس بات کو یقینی بنایا کہ ووٹر بیداری کا پیغام کشتی سوارکمیونٹی تک مؤثر طریقے سے گونجے۔یہ پروگرام مخصوص پیشوں اور شیڈول کے ساتھ کمیونٹی تک پہنچنے میں بنیادی لاجسٹک چیلنجوں کے باوجود مانسبل گاندربل کے کشتی سواروں میں رائے دہندگان میں بیداری پیدا کرنے میں معنی خیز اثر ڈالنے میں کامیاب رہا۔یہ مربوط کوشش معاشرے کے مختلف طبقوں میں جمہوری شرکت اور شہری شمولیت کو فروغ دینے کے لئے مقامی حکام کے عزم کو اُجاگر کرتی ہے۔