مالی بجٹ 2023-24 ء جموں و کشمیر میں بجلی اور سڑک شعبوں کو تبدیل کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گا

مالی بجٹ 2023-24 ء جموں و کشمیر میں بجلی اور سڑک شعبوں کو تبدیل کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گا

18.36 لاکھ گھرانوں کو نل کنکشن فراہم اور 6,000 کلو میٹر سڑکیں بلیک ٹاپ کی جائیں گی

سری نگر //مالی بجٹ 2023-24 صحت ، پینے کے پانی ، بجلی اور سڑک کنیکٹیویٹی کے چار بنیادی شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کو ترقی ملی ہے جس سے عام لوگوں کو سہولت فراہم کرنا اور قومی سطح پر یو ٹی کے ترقیاتی پیرامیٹرز کو بہتر بنانا ہے ۔ بجٹ میں جموں و کشمیرکے تمام 18.36 لاکھ گھرانوں کو 2023-24 ء تک فنکشنل گھریلو نل کنکشن فراہم کرنے کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس میں کم از کم 55 لیٹر فی کس یومیہ ( ایل پی سی ڈی ) پینے کے پانی کی فراہمی مقررہ معیار(بی آئی ایس 10,500 کی تصدیق ) ایک مستقل ، طویل مدتی اور پائیدار بنیاد کی ہے۔ 2023-24 ء کے دوران تقریباً 60 واٹر سپلائی سکیمیں مکمل ہونے کا امکان ہے ۔ منصوبہ بندی اور محصولات کی وصولی میں کارکردگی کو لانے کیلئے حکومت پورے جموں و کشمیر میں صارفین کے ریکارڈ کو ڈیجٹلائزڈ کرنے اور آن لائن بلنگ سسٹم کے نفاذ کو متعارف کرائے گی ۔ باوقار توی بیراج کی تعمیر ، ایک مصنوعی جھیل پروجیکٹ جو جموں شہر کی سیاحت کو فروغ دے گا 2023-24 کے دوران مکمل کیا جائے گا ۔ بجٹ دستاویز کے مطابق تمام اسکیموں کے تحت 2023-24 کے دوران 6,000 کلو میٹر سڑکوں کی بلیک ٹاپنگ کی توقع ہے ۔ اس کے علاوہ 1,292 کروڑ روپے کی مالیت کے 353 نئے پروجیکٹوں کو ترجیح دی گئی ہے جنہیں نابارڈ کی فنڈنگ کے ساتھ دیہی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ ( آر آئی ڈی ایف ) XXVIII کے تحت منظور کیا جائے گا ۔ گزشتہ برس کے بجٹ میں 20 سال مکمل کرنے والے پلوں کا سیفٹی آڈٹ مکمل کیا گیا تھا اور اب اس بجٹ میں 10 سال مکمل کرنے والے پلوں کا سیفٹی آڈٹ 2023-24 ء کے دوران کیا جانا ہے ۔ حکومت جموں و کشمیر سڑک اورپُل کے اثاثوں کی دیکھ ریکھ اور سڑک کی حفاظت کے اقدامات کیلئے بھی کوششیں کر رہی ہے ۔ سال 2023-24ء میں شہری 24 گھنٹے اور دیہی 22 گھنٹے کے ساتھ بجلی کی فراہمی کے یومیہ اوقات میں مزید بہتری کے علاوہ ٹرانسفارمر کے نقصان کی شرح میں کمی ، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن ،مجموعی تکنیکی اور تجارتی ( اے ٹی اینڈ سی ) نقصانات میں کمی دیکھنے کو ملے گی ۔ دور دراز کے علاقوں میں بجلی کے رابطے کو بہتر بنانے کیلئے جہاں شدید برف باری ہوتی ہے ، سونمرگ کو سردیوں کے دوران زیڈ موڑ ٹنل کے ذریعے زیر زمین کیبلنگ چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی اس کے علاوہ شری امر ناتھ جی کی پوترگپھا کو قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کیلئے نن ون میں زیر زمین کیبلنگ کی جائے گی ۔