سرینگر //شمالی قصبہ پٹن کے مارکی پورہ علاقہ میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقہ کے لوگ پانی کے ایک ایک بوند کیلئے ترستے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لوگ ندی نالوں کا گندہ پانی پر مجبور ہورہے تھے لیکن اب وہ ندی نالے بھی خشک ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای پر یہ سوالیہ نشان ہے کہ لوگ نجی طرح سے پانی حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن جن لوگوں کے پاس آبی ذخائر ہیں۔عام شخص کو پانچ سو روپے ایک گیلن کو ادا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام کیلئے یہ کسی ناانصافی اور ظلم سے کم نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ہذا کے متعلقہ ملازمین اور افسران سے بار ہا بار استدعا کی گئی لیکن وہ توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کرتے ہیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں پانی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے جنگی پیمانے پر ٹھوس اور موثر اقدام اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کے مشکلات کاازالہ ہوسکے ۔










