مائسمہ میں سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ،اہلکار ہلاک، ساتھی زخمی

مائسمہ میں سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ،اہلکار ہلاک، ساتھی زخمی

سری نگر//شہر سری نگر کے مائمسہ علاقے میں ملی ٹنٹوں نے یہاں تعینات سی آر ہی ایف کی ایک پارٹی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو میں سے ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس اور فورسز کے اعلیٰ افسران نے جائے واردات کا دورہ کر کے یہاں حالات کا جائزہ لیا ۔ اس دوران حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پت تلاشی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پیر کے روز قریب 3بجے ملی ٹنٹوں نے مائسمہ سرینگر کے بھرے بازار میں سی آر پی ایف ایک پارٹی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میںدو اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعد میںدو زخمی جوانوں میں سے ایک جو حملے میں شدید زخمی ہوا تھا، ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔کشمیر نیوز سروس سٹی رپورٹرکے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے دو جوانوں کو پیر کی سہ پہر سری نگر کے علاقے مائسمہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے گولیاں مار دیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈار بلڈنگ کے قریب مائسمہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے سی آر پی ایف کے دو جوانوں پر فائرنگ کی، جس میں2اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔اس دوران زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ایس کنولجیت نے بتایا کہ شدید زخمی ہونے والے سی آر پی ایف اہلکاروں میں سے ایک نے دم توڑ دیا ہے، جب کہ دوسرے کی حالت مستحکم ہے جس کی شناخت اے ایس آئی نرنجن سنگھ کے طور کی گئی ہے۔مارے گئے سی آر پی ایف جوان کی شناخت وشال کے طور پر کی گئی ہے۔ادھر واقعے کے بعد علاقے میں فورسز اور پولیس نے علاقے میں حملہ آوروں کو تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے جبکہ سرینگر میں باقی علاقوں میں بھی تلاشی کارروائیاں شروع کی گئی ہے ۔