مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی پریشان ، سڑک پر میکڈم بچھانے کا کیا زور دار مطالبہ
سرینگر //شہر سرینگر کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے جاری مرمتی کاموں کے بیچ ماسئمہ سرینگر کی اندرون رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو شدید پریشانیاں لاحق ہو گئی ہے جبکہ معمولی بارشیں ہونے کے ساتھ ہی سڑک جھیل میں تبدیل ہو جاتی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق شہر سرینگر کے قلب لالچوک سے کچھ ہی منٹوں کی دوری پر واقعہ ماسئمہ علاقے کی اندرون سڑکیں انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے جن پر پیدل چلنا دشوار ہو جاتا ہے گاڑیوں کی تو کچھ اور ہی بات ہے ۔ سڑک کی اس قدر حالت خستہ بن چکی ہے کہ جگہ جگہ پر بڑے گڈھوں کی وجہ سے پانی جمع رہتا ہے اور معمولی بارشیں ہونے کے بعد اس سڑک کے ذریعے اندر تک جانا کافی دشوار ہوجاتا ہے ۔ مقامی آبادی خاص طور پر دکانداروں نے سڑک کی خستہ حالی پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ شہر سرینگر کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے جہاں ہر جگہ تعمیرات ہو رہی ہے اور سڑکوں پر میکڈم بھی ڈالنے کا کام جاری ہے تاہم مائسمہ علاقہ لالچوک سے کچھ ہی میٹر کی دوری پر واقع ہے اور علاقے میں سڑک کی اس قدر حالت ہے کہ اس پر پیدل انسان چلنے میں ڈر محسوس کرتا ہے ۔ ایک دکاندار نے بتایا ’’ سڑک کی حالت کی وجہ سے ان کا کاروبار بھی متاثر ہے کیونکہ کوئی گاہگ اس سڑک پر چلنے میں خوف محسوس کرتا ہے ‘‘ ۔ انہوںنے مزید کہا کہ گاڑی بھی دکان تک پہنچ نہیں پاتی ہے جس سے ہمارا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک پر جلد از جلد میکڈم بچھایا جائے تاکہ یہ بھی چلنے کے قابل بن سکے ۔ ایک مقامی باشندہ نے سی این آئی کو بتایا ’’ شہر سرینگر کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے چرچے ہر جگہ ہے لیکن مائسمہ کی سڑک پرانی زمانہ سے میکڈم کیلئے منتظر ہے اور اس کی جانب کوئی دھیان نہیں دیا جاتا ہے ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد اس سڑک پر بھی میکڈم بچھایا جائے ۔










