مائسمہ بازار میں بجلی کی عدم دستیابی پر تاجر نالاں

دکانداروں اور تاجر پیشہ افراد کو مالی خسارے کا سامنا

سرینگر//ہر کے تجارتی مرکز مائسمہ بازار کو بجلی سے محروم رکھنے پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے ٹریڈرس فیڈریشن مائسمہ نے کہا ہے کہ تجارت پیشہ افراد کی تجارت متاثر ہوتی ہے۔فیڈریشن کے صدر خالد مظفرنے کہا کہ اگر چہ لالچوک کے گرد نواح بازاروں اور تجارتی مراکز میں بجلی کی فراہمی معقول انداز میں ہوری ہیں تاہم مائسمہ بازار کے ساتھ زوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔فیڈریشن کے صدر خالد مظفرنے کہا کہ لالچوک میں جہاں ایام کار میں اضافہ ہوا ہے اور دیر سے دکانات بند ہوتی ہیں وہیں مائسمہ بازار بجلی کی عدم دستیابی سے سرشام ہی بند ہوتا ہے اور نتیجے کے طور پر انہیں مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالانکہ دیگر نواحی بازاروں ہی کی طرح مائسمہ بازار کے دکاندار بھی بروقت بجلی فیس کی ادائیگی کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود دکانداروں کے تجارتی مفادات کو نذر انداز کیا جاتا ہے۔انہوں نے اعلیٰ بجلی حکام سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور بازار کو دیگر بازاروں ہی کی طرح معقول انداز میں بجلی کی سپلائی فراہم کی جاے۔