پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس جموں کشمیر کے لوگوں کی تباہی کیلئے ذہ دار

لیڈر شپ کو کشمیریوں کو دلدل میں دھکلیلنے کے بجائے لوگوں کو بچانے کیلئے آگے آنا چاہیے:سجاد لون

سری نگر//پیپلز کانفرنس قربانیوں کی وراثت رکھنے والی جماعت ہے اور پارٹی ہمیشہ لوگوں کو باوقار طریقے سے زندگی گزارنے کے لیے کوشاں رہے گی۔ موجودہ صورتحال میں سخت آزمائشوں سے گھبرانے کا وقت نہیں ہے بلکہ یہ دور اندیشی، ثابت قدمی اور جموں و کشمیر کو موجودہ غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کے لیے پرعزم رہنے کا وقت ہے۔ان باتوں کا اظہار پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون نے ساگم انت ناگ کے ڈی ڈی سی ممبر ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے دوران کیا۔ سجاد لون نے کہا کہ پیپلز کانفرنس اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ کشمیر میں قیادت کا مطلب موقع پر اٹھنا اور کشمیریوں کو نقصان پہنچانے کے بجائے انہیں بچانا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال غیر واضح طور پر غیر معمولی ہے،لوگ درد میں ہیں اور چاروں طرف بے بسی ہے۔کے این ایس کے مطابق ساگم انت ناگ کے ڈی ڈی سی ممبر محمد سلیم پرے نے منگل کے روز کوکرناگ میں ایک بڑے اجتماع کے دوران پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی جس دوران پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون، سینئر رہنما منصور سہروردی اور پارٹی کے دیگر اراکین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا۔ ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے پارٹی کے چیرمین نے کہا کہ وہ ایک نئی نسل کے رہنما ہیں جو مستقبل میں جموں و کشمیر کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے اور جموں و کشمیر کی تبدیلی میں سہولت کار کا رول نبھائے گے۔انہوں نے کہا کہ میں خوشی کے ساتھ ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں تاہم انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ پرے ایک تجربہ کار اور عوام دوست سیاست دان ہیں جو آنے والی دہائیوں میں ایک اہم کردار ادا کریں گے اور جموں و کشمیر کی سیاست اور فلاح و بہبود میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔سجاد غنی لون نے اس بات پر زور دیا کہ پیپلز کانفرنس قربانیوں کی وراثت رکھنے والی جماعت ہے اور پارٹی ہمیشہ لوگوں کو باوقار طریقے سے زندگی گزارنے کے لیے کوشاں رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں سخت آزمائشوں سے گھبرانے کا وقت نہیں ہے بلکہ یہ دور اندیشی، ثابت قدمی اور جموں و کشمیر کو موجودہ غیر یقینی صورتحال سے نکالنے کے لیے پرعزم رہنے کا وقت ہے۔ سجاد لون نے کہا کہ پیپلز کانفرنس اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ کشمیر میں قیادت کا مطلب موقع پر اٹھنا اور کشمیریوں کو نقصان پہنچانے کے بجائے انہیں بچانا ہے۔اںکا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال غیر واضح طور پر غیر معمولی ہے،لوگ درد میں ہیں اور چاروں طرف بے بسی ہے۔انہوں نے کیا 5 اگست کو شروع ہونے والی بے اختیاری اب مسلسل عمل بن گیا ہے اور شاید ہی کوئی دن ایسا گزرتا ہے جب کشمیریوں کو نیچا دکھانے، ان کی تذلیل کرنے اور انہیں مزید کمزور کرنے کے لئے کوششیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پہلے سے اسکرپٹڈ تھیٹروں میں پرفارم کرنے کی گڑی ختم ہوچکی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ قیادت اپنی نیند سے اٹھے اور یہ سمجھے کہ قیادت جو بھی لفظ بولتی ہے اس کا نتیجہ کشمیری عوام پر ہوتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ کم از کم جو یہ رہنما کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ اپنی کھوکھلی اور بلند پایہ بیان بازی کے ذریعے کشمیریوں کو سزا دینے میں آسانی پیدا نہ کریں۔اس دوران ایڈوکیٹ سلیم پرے نے پارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سجاد لون کے ویثرن اور پیپلز کانفرنس کی پالیسیوں سے متاثر ہوا ہوں اور پارٹی میں شامل ہو کر عوام کی بہتر انداز میں خدمت کرنے کا خواہاں ہوں۔