شرائین بورڈ کے ملازمین کیلئے ایک ریذیڈنشل کمپلیکس ’گایتری بھون‘ کا اِفتتاح کیا
کٹراہ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ایس ایم وِی ڈی یونیورسٹی کے ماتریکا آڈیٹوریم میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے یوم تاسیس اور شری ماتا ویشنودیوی گوروکل کٹراہ کے سالانہ دِن کی یاد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کیا۔اُنہوں نے نامین میں شرائین بورڈ کے ملازمین کے لئے ایک ریذیڈنشل کمپلیکس گایتری بھون کا اِفتتاح کیا ۔اُنہوں نے شرائین ائیریا میں زیر زمین کیبلنگ پروجیکٹ اور گوروکل میںاِضافی ڈائننگ اور اَقامتی سہولیات کا بھی اِی۔ اِفتتاح کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں شرائین بورڈ اور ایس ایم وِی ڈی گور وکل سے وابستہ تمام ممبران ، اِنتظامیہ اور سب کو دِل کی عمیق گہرائیوںمُبارک باد دی۔اُنہوں نے شرائین بورد کے تمام ملازمین کے لئے چلڈرن ایجوکیشن الائونس کا اعلان کیا جس سے سکولوں میں بچوں والے تمام عملے کو فائدہ پہنچے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت شرائین بورڈ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے تحفظ اور فروغ کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس برس اَکتوبر مہینے میں شاردیہ نوراتری سے ملازمین کو چلڈرن ایجوکیشن الائونس فراہم کیا جائے گا۔اُنہوں نے تقریب میں یاتریوں کے لئے سہولیات کو بڑھانے کے لئے شرائین بورڈ کی کوششوں کا اشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین کی یاترا ہماری سناتن ثقافت کی علامت ہے ۔ماتا ویشنودیوی کے آشیرواد سے ہماری کوشش ہے کہ جدید بنیادی ڈھانچے کو عقیدت مندوں کی خدمت کا ذریعہ بنایاجائے ، بغیر کسی پریشانی یاتر کی جائے اور مسافروں کے روحانی تجربے کو تقویت ملے۔‘‘اُنہوں نے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے شری ماتا ویشنودیوی گوروکل کی کوششوں کی بھی سراہنا کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ شری ماتا ویشنو دیوی گوروکل بھی سائنس او رسنسکار میں تبدیل ہو رہا ہے ۔گوروکل مسلسل سائنس ، ٹیکنالوجی کے درمیان اَپنے آپ کو تلاش کرنے اور حکمت کے بڑھنے کے لئے روحانی ماحول پیدا کرنے کے لئے کوشش کررہا ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ ہماری روحانی میراث ، وید ، اپنشد اِنسانیت کے رہنمائی کررہے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ گوروکل نے جدید تعلیم کو ویدک تعلیم کے ساتھ خوبصورتی سے مربوط کیا ہے تاکہ طلباء کو معاشرے کی خدمت کرنے اور مستقبل کے چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے تیا ر کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قربانی ، خدمت اور روحانیت معاشرے کی ہمہ گیر ترقی کی بنیاد ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے سکولوں ، گوروکلوں اور یونیورسٹیوں کو تمام طلباء کو ان کی مجموعی شخصیت کی نشو و نما ، اصلیت ، نئے خیالات کی حوصلہ اَفزائی کرنے ، طلباء میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور نوجوان ذہنوں کو ملک کی سماجی اور اِقتصادی بااختیار بنانے کے لئے ایک ساز گار ماحول فراہم کرنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایس ایم وی ڈی گوروکل کے سالانہ میگزین کے دوسرے ایڈیشن کو جاری کیا۔اِس موقعہ پر ایک سنسکرت شارٹ فلم ’’ توابودھ‘‘ بھی دِکھائی گئی۔اِس موقعہ پر شرائین بورڈکے ممبران مہامند لیشور شری سوامی وشو یشورا نند گریجی مہاراج، ڈاکٹر اشوک بھان، ڈاکٹر نیلم سرین ، سریش کمار شرما، راگھو کے مہتا، پدم شری پروفیسر وشوا مورتی شاستری ، ڈائریکٹر ایس ایم وِی ڈی گوروکل، پروفیسر ( ڈاکٹر) پرگنی کمار ، وائس چانسلر ایم وِی ڈی یو، سی اِی او ایس ایم طی ڈی ایس بی انشل گرگ، سینئر اَفسران ، پی آر آئی ممبران ، پرنسپل ، طلباء اور گوروکل کے فیکلٹی ممبران موجود تھے۔










