لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر بی آر امبیدکر کی یوم پیدائش کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ڈاکٹر بی آر امبید کر کی یوم پیدائش کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ آئین ہندکے معمار ڈاکٹر بابا صاحب بھیم رائو امبید کر کی یوم پیدائش کے موقعہ پر میں سب کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ بابا صاحب نے ایک عالم ، صحافی ، ماہر تعلیم ، قانونی ماہر اور سماجی مصلح کے طورپر ہماری جمہوریت کی عمارت پرانمٹ نقوش چھوڑ ے ہیں۔ان کے عظیم نظریات امید کی کرن ہیں، سب کے لئے باہمی اعتماد ، رواداری اور تعاون پر مبنی متحد ، مساوی ، اِنصاف پسند اور انسانی معاشرے کے لئے جدو جہد کرنے کے لئے تحریک کا ذریعہ ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِس اِنتہائی قابل احترام دِن پر ،آئیے ہم اَپنے اتحاد کو برقرار رکھنے، مضبوط کرنے اور ایک مساوی معاشرے کی تعمیر کے لئے خود کو دوبارہ وقف کریں۔

لیفٹیننٹ گورنر نے بیساکھی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بیساکھی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک بادی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ میں بیساکھی کے موقعہ پر سب کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ بیساکھی فصل کٹائی کے موسم کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے جو خوشی اور خوشحالی کا پیغام دیتی ہے ۔ یہ ملک کی ترقی میں ہمارے کسانوں کے تعاون کو تشکر کے ساتھ یاد کرنے کا بھی موقعہ ہے۔‘‘اُنہوں نے دعا ہے کہ بیساکھی کا یہ تہوار ملک کی ترقی میں حصہ اَدا کرنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرے اور آنے والے برس میں سب کے لئے خوشحالی اور خوشی کی نوید لے کر آئے ۔