سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر کے پنتھا چوک میں شری امرناتھ جی شرائین بورڈ کے دفتر اور یاتری نواس کا معائینہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور منصوبے کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔ اُنہیں بتایا گیا کہ چار منزلوں کا تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی دو منزلیں جون کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسروںسے بات چیت کی اور اُنہیں ہدایت دی کہ وہ یاتریوں کی سہولیت کے لئے شناخت شدہ کاموں کی پیش رفت میں سرعت لائیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری اور سی اِی او شری امرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری ،صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدوری،ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ اور دیگر سینئر افسران بھی تھے۔










