لیفٹیننٹ گورنر نے مشتاق برق کی کتابیں’’ زرف زرگر‘‘ اور وِمل کی راہی کی تلاش‘ جاری کیں

لیفٹیننٹ گورنر نے مشتاق برق کی کتابیں’’ زرف زرگر‘‘ اور وِمل کی راہی کی تلاش‘ جاری کیں

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں ممتاز شاعروں احد زرگر ؔاور رحمان راہیؔ کی اصل تخلیقات کی ترجمہ شدہ کتابیں’’زرف زرگر‘‘ اور’’ وِمل کی راہی کی تلاش ‘‘کی جاری کیں۔اُنہوں نے مشتاق برقؔ اور ان مطبوعات سے وابستہ تمام اَفراد کو مُبارک باد دی ۔ اُنہوں نے احد زرگرؔ اور رحمان راہیؔ جیسے عظیم شاعروں کی شاندار اَدبی تخلیقات کے ترجمے کے سے ان کی شاندار وراثت کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو سراہا۔لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے آج جاری کی جانے والی کتاب ’’زرف زرگر‘‘کشمیر کے ممتاز شاعر احد زرگرؔ کی منتخب صوفی نظموں کا مجموعہ ہے جس کا انگریزی میں ترجمہ مشتاق بی برق نے کیا ہے۔’’ وِمل کی راہی کی تلاش‘‘ گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ رحمان راہیؔ کی نظموں کا انگریزی ترجمہ ہے جس کا اِبتدائی اُردو میں ترجمہ ڈاکٹر ستیش وِمل نے ترجمہ کیا تھا۔اِس موقعہ پر مشتاق بی برقؔ، ڈاکٹر ستیش وملؔ، شاعر احد زرگرؔ کے صاحبزادے خورشید احد زرگر اوربیاض اشعار کے پبلشر شیخ محمد وسیم بھی موجود تھے۔