جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج راج بھون میں شہید شہری سنجے شرما کی اہلیہ شریمتی سنیتا شرما کو تقرری نامہ سونپا۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہید شہری کے اہل خانہ کو جموںوکشمیر اِنتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا یقین دِلایا۔سنجے شرماکو 26؍ فروری 2023ء کو پلوامہ میں دہشت گردوں نے ہلاک کیا تھا۔سنجے شرما کے اہل خانہ بھی راج بھون میں موجود تھے۔










