پہلی مرتبہ عقیدت مند سری نگر سے پنچ ترنی تک آسانی سے سفرکر کے ایک ہی دِن میں پوتر یاترا مکمل کرسکتے ہیں
سر ی نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے شری امرناتھ جی یاترا۔ 2022ء کے لئے آن لائن ہیلی کاپٹر بُکنگ سروس پورٹل کا آغاز کیا۔یاتر ا کے لئے ہیلی کاپٹر ٹکٹ کی بُکنگ کی خاطر عقیدت مند شرائین بورڈ کی ویب سائٹ www.jksasb.nic.in پر آسانی سے لاگ اِن کرسکتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے شری اَمرناتھ جی کے عقیدت مندوں کو نئی آن لائن سروس وقف کرتے ہوئے کہا،’’ سری نگر سے ہیلی خدمات کو بہتر کنکٹویٹی اور رَسائی کے لئے متعارف کرنا حکومت کی ایک طویل عرصے سے زیر اِلتوأ کوشش تھی۔‘‘اُنہو ں نے مزید کہا کہ پہلی مرتبہ عقیدت مند سری نگر سے پنچ ترنی تک آسانی سے سفر کر کے پوتر یاترا کو ایک ہی دن میں مکمل کرسکتے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے شرائین بورڈ اور این آئی سی کے اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ عقیدت مندوں کے لئے بغیر کسی پریشانی کے محفوظ آن لائن ہیلی کاپٹر بُکنگ سروس کو یقینی بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے لیفٹیننٹ گورنر کو شری اَمرناتھ جی یاترا کے لئے نئے ہیلی کاپٹر بُکنگ سروس پورٹل کے بارے میںجانکاری دی ۔پہلی ہیلی کاپٹر کی خدمات صرف دو شعبوں کے لئے چلائی جاتی تھیں لیکن اب یاتری چار سیکٹرز سری نگر سے نیل گراٹھ ، سری نگر سے پہلگام ، نیل گراٹھ سے پنج ترنی اور پہلگام سے پنج ترنی ( آنے اور جانے ) میں خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔مسافروں کے لئے کُل 11ہیلی کاپٹر دستیاب ہیں۔ سری نگر سے دو نئے سیکٹرز کا اِضافہ ان یاتریوں کی حوصلہ اَفزائی کرے گا جو یاترا کو ایک ہی دِن میں مکمل کرنا چاہتے ہیں اور گھر واپس آسکتے ہیں۔ یہ سہولیت ان عقیدت مندوں کے لئے بھی دستیاب ہے جو صرف ایک طرف سفر کرنا چاہتے ہیں ۔اُن کے لئے سری نگر سے نیل گراٹھ تک 11,700 روپے ،سر ی نگر سے پہلگام 10,800 روپے ، نیل گراٹھ سے پنچ ترنی 2,800روپے اور پہلگام سے پنچ ترنی 4,200روپے یک طرف ٹریف ہوگا۔پورٹل کو نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹرسٹیٹ یونٹ دہرادون اتراکھنڈ نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔یاترا 30؍ جون 2022ء کو شروع ہوگی اور 11 ؍ اگست کو اِختتام پذیر ہوگی ۔ یاتریوں کی بھاری آمد کی توقع کرتے ہوئے شرائین بورڈ نے اِس برس خاطر خواہ اِنتظامات کئے ہیں۔ 2020ء اور 2021ء میں کووِڈ ۔19کی وجہ سے کوئی یاترا منعقد نہیں کی گئی ۔اِس موقعہ پر فائنانشل کمشنر ( ایڈیشنل چیف سیکرٹری ) محکمہ زرعی پیداوار اتل ڈولو ، فائنانشل کمشنر (ایڈیشنل چیف سیکرٹری ) محکمہ خزانہ وویک بھرد واج ، ڈائریکٹر اِنفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ اکشے لابرو ، ایس اے ایس بی کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو آفیسرراہل سنگھ، ایس اے ایس بی کے سی اِی او ،ایس اے ایس بی کے او ایس ڈی انوپ کمار سونی اور دیگر اَفسران راج بھون میں موجود تھے۔










