Lt Governor Manoj Sinha visited SKIMS Hospital to enquire about the well being of the pilgrims injured during cloudburst at Shri Amarnathji holy cave (1)

لیفٹیننٹ گورنر نے سکمز ہسپتال کا دورہ کیا

شری اَمرناتھ جی پوتر گپھا میں بادل پھٹنے سے زخمی یاتریوں سے ملاقات کی اور اُن کی خیرو عافیت معلوم کیا

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے شری اَمرناتھ جی پوتر گپھا میں کل بادل پھٹنے کے اَفسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والے یاتریوں کی عیادت کے لئے آج سری نگر کے سکمز ہسپتال کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے زخمیوں کا علا ج کرنے والے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے ہر ممکن علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ان وارڈوں کا دورہ کیا جہاں زخمیوں کا علاج کیا جارہا ہے اور ان کی خیرو عافیت معلوم کی۔ڈائریکٹر سکمز پروفیسر پرویز اے کول نے لیفٹیننٹ گورنر کو زخمی یاتریوں کو ان کے علاج کے لئے فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کے بارے میں جانکاری دی۔اِس موقعہ پربتایا گیا کہ المناک بادل پھٹنے سے زخمی ہونے والے سات یاتری ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور اُن کی نگرانی سینئر ہیلتھ سٹاف کررہا ہے ۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے پی سی آر سری نگر کا بھی دورہ کیا جہاں اُنہیں جاں بحق یاتریوں کی نعشوں کو ان کے آبائی علاقوں میں بھیجنے کی صورتحال کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اور سول ، پولیس اورانتظامیہ کے دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔