Lt Governor Manoj Sinha flagged-off a batch of students from SKUAST-Jammu on an exposure cum training programme to Kansas State University, USA

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کے طلباء کے ایک بیچ کو

کنساس سٹیٹ یونیورسٹی یو ایس اے میں ایک ایکسپوزر کم ٹریننگ پروگرام کیلئے جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سکاسٹ جموں کے 9 اَنڈرگریجویٹ طلباء کے ایک بیچ کو کنساس سٹیٹ یونیورسٹی یو ایس اے میں ایک ایکسپورزر کم ٹریننگ پروگرام کے لئے ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا۔فیلو شپ طلباء کو 60 دِن کی طویل صلاحیت سازی پروگرام میں تعلیمی ماحولیاتی نظام اور صنعتی قیام سے روشناس کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء سے بات چیت کی اور اُنہیں فیلو شپ کے لئے منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔طلباء نیشنل ایگری کلچرل ہائیر ایجوکیشن پروجیکٹ کے سٹوڈنٹ اوور سیز فیلو شپ پروگرام کے تحت کنساس سٹیٹ یورنیورسٹی کا دورہ کریں گے جس کی مالی اعانت اِنڈین کونسل آف ایگری کلچر ل ریسرچ ( آئی سی اے آر) اور ورلڈ بینک نے کی ہے۔اِس گروپ میں زرعی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایگری کلچر ، سکول آف بائیو ٹیکنالوجی اور فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز اینڈ اینمل ہسبنڈری کے اَنڈر گریجویٹ طلبا ء شامل ہیں۔وائس چانسلر سکاسٹ جموں پروفیسر نذیر احمد گنائی اور دیگر متعلقہ فیکلٹی ممبران بھی راج بھون میں موجود تھے۔