سانبہ//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نےسانبہ کا دورہ کیا اور کولگام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی ٹیچرشریمتی رجنی بالاکے اہل خانہ سے ملاقات کی۔لیفٹیننٹ گورنر سوگوار کنبے کے اَرکان کے تئیں اَپنی گہری تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شریمتی رجنی بالا وادی میں سب سے زیادہ پیاری اور قابل تعریف اَساتذہ میں سے ایک تھیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے لواحقین کو جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون اور مدد کا یقین دِلایا۔چیئرمین ڈی ڈی سی چیئرمین سانبہ کیشو شرما بھی مقتول استاد کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ محترمہ انورادھا گپتا بھی تھے۔










