لیفٹیننٹ گورنر نے جیشٹھا اشٹمی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی

لیفٹیننٹ گورنر نے جیشٹھا اشٹمی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی

میلہ کھیر بھوانی پر شہریوں کو مبارک باد دی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جیشٹھا اشٹمی کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ مبارک موقعہ نیک زندگی ، محبت ، ہمدردی اور ہم آہنگی کا جشن ہے۔یہ جموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں کو بالخصوص کشمیری پنڈت برادری کے لئے بہت زیادہ مذہبی اور ثقافتی اہمیت رکھتا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آئیے ہم ماتا کھیر بھوانی سے پراتھناکریں وہ ہمیں نیکی کی راہ پرگامزن کریںاور ہماری زمین کو اَمن ، ترقی اور خوشحالی سے نوازیں۔اُنہوں نے مزیدکہا ،’’ دعا ہے کہ یہ مبارک موقعہ بھائی چارہ کے رِشتوں کو مضبوط کرے۔‘‘ہر برس اِس مبارک دن پر گاندربل کے تولہ مولہ میں ماتا کھیر بھوانی مندر میں کھیر بھوانی میلہ کا اہتمام کیا جاتا ہے اور دُنیا بھر سے عقیدت مند عبادت کرنے کے لئے مقدس مندرمیں آتے ہیں۔