آئیے ہم 8؍ مارچ کو خواتین کا عالمی دِن پر ناری شکتی کے جذبے کو سلام کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر
جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اَپنے ماہانہ پروگرام ’’ عوام کی آواز ‘‘ میں تیسرے کھیلو اِنڈیا قومی سرمائی کھیلوں کے کامیاب اِنعقاد پر روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ کھیل مثبت تبدیلی لاسکتا ہے اور حال ہی میں گلمرگ میں ختم ہونے والے کھیلو اِنڈیا نیشنل وِنٹر گیمز نے دِکھایا ہے کہ 25 ریاستیں ایک ٹیم کے طور پر کھیل رہی تھیں اور وہ ملک میں سرمائی کھیلوں کی ترقی کوفروغ دے رہی ہیں۔‘‘اُنہوں نے جموںوکشمیر کھلاڑیوں کو سرمائی کھیلوں میں شاندار کارکردگی پر مبارک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر جموںوکشمیر یوٹی کی خواتین اور نوجوان کامیابی حاصل کرنے والوں کی متاثرکن اور مثالی داستانیں شیئر کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ اَگلے ماہ خواتین کا عالمی دِن معاشرے کو خواتین کی کامیابیوں کا جشن منانے ، چیلنجوں کو تسلیم کرنے اور ہر شعبے میں خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کا موقعہ فراہم کرے گا ۔ آئیے ہم اِکٹھے ہوں اور ناری شکتی کے جذبے کو سلام کریں۔‘‘اُنہوں نے اِنڈیا کی پہلی خاتون پیرارائور جموں کی کرتیکا کھنہ کی ہمت اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک حقیقی چمپئن ہیں ، ایک کھلاڑی کے طورپر نہ رُکنے والی اور دوسروں کے لئے ایک تحریک ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والی سونیکا شرما کا خصوصی تذکرہ کیا اور انہیں کامیاب خواتین کاروباری قرار دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس کا کامیاب ڈیری کاروبار جموںوکشمیر یوٹی بھر میں اُبھرتی ہوئی خواتین کاروباریوں کو ترغیب دے رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ مسرت جان کا کیریئر مواقع ، چیلنجز اور کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مشکلات سے لڑتے ہوئے تشخیصی لیب قائم کرنے کا اس کا عزم ناری شکتی میں اس کے پختہ یقین کی عکاسی کرتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے روایتی دستکاری کو بحال کرنے کے لئے زمرودہ علی کی کوششوں کو سراہا۔ زمرودہ علی ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر اُبھری ہیں اور ایک ماہر کاریگر کے طور پر کام کر رہی ہیں ۔ اس نے سری نگر کے بادام واری میں اَپنے گھر پر کریول ایمبر ائیڈری ٹریننگ سینٹر قائم کیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سانبہ سے تعلق رکھنے والی محترمہ پروین سنگرال کی اَپنی زندگی فلاحی اور اِنسانی ہمدردی کے کاموں کے لئے وقف کرنے کے لئے محنت اور عزم کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ پروین اَپنی این جی او مسکان فائونڈیشن کے ذریعے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مدد کر رہی ہیں اور ان لوگوں کی زندگی بدل رہی ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے سندیپ راز دان اور اَجے شرما نے خوشبو مشن کے تحت اَپنے اِی۔ کامرس وینچر حکومت کی مدد سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے نئے دور کے کاروباریوں کے طور پر اُبھرے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ سکیموں کے ضم ہونے سے لائیولی ہڈ کی حفاظت میں بہتری آسکتی ہے۔ اُنہوں نے نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے پونیت شرما کی کامیابی کی داستان شیئر کی جنہوں نے دیہی علاقوں میں دودھ کی پروسسنگ یونٹ قائم کر نے کے لئے راجوری ضلع اِنتظامیہ کے بین الیکٹرول طریقوں سے فائدہ اُٹھایا۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس طرح کی ہم آہنگی نوجوان کاروباری اَفراد کو قابل بنائے گی اور دیرپا ترقی میں سہولیت فراہم کرے گی۔اُنہوں نے بلاور سے روہت کھجوریہ کی تجاویز شیئر کیں ۔ شوپیان کے مدثر فارو ق میر اور اننت ناگ سے اویس قرنی نے پوسٹنگ کی مربوط پالیسی ، ایپل وِلیج کی ترقی ، سرکاری سکولوں میں اِصلاحات اور سماجی بہبود شعبے میں کام کرنے والی این جی اوز کے ہینڈ ہولڈنگ پر حکومت اقدام کے بارے میں تجویز شیئرکی۔اُنہوں نے نوجوان کاروباریوں کے لئے جموںوکشمیر میں نئے دُور کے تصور ’ فوڈ ٹرک‘ کے فروغ کے لئے ہیرا نگر، کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے ایشان گپتا کی معلومات بھی شیئر کیں۔ وادی میں گِل سر۔ خوشحال سر اور دیگر جھیلوں کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ ، بحالی اور تحفظ پر سری نگر سے منظور احمد اور سانبہ سے سوشانت سمبیال اور گورو سلتھیا جنہوں نے سمارٹ سٹی مشن کے تحت ’’ عمودی باغات‘‘ کی دیکھ ریکھ کے لئے مختلف طریقوں کی سفارش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ محکموں اور اَفسران سے کہا کہ وہ قیمتی تجاویز کو عملی جامہ پہنائیں ۔ فرد اور کمیونٹی کی فعال شرکت سماجی و اقتصادی ترقی کو تیز کرسکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری اِجتماعی کوشش معاشرے کی ترقی میں مدد کرسکتی ہے۔اُنہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری سکیموں جیسے مشن یوتھ ، رورل لائیولی ہڈ مشن کے زیادہ سے زیادہ اِستفادہ کریں تاکہ وہ اَپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور اَپنے خوابوں کو حقیق بنائیں۔










