جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں کو شب برأت کے موقعہ پر مبارک باد پیش کی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِس مقدس اور متبرک موقعہ سے معافی ، احسان ، اُمید اور اَچھے اعمال کے جذبے کو تقویت ملتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے دعا کی کہ یہ مقدس موقعہ ہم آہنگی کی ثقافت کی بنیاد کو مزید مضبوط کرے اور جموںوکشمیر میں ترقی ، اَمن اور خوشحالی اور سب کی بھلائی کو فروغ دے۔










