Lt Governor releases Movie on Drug Awareness for OTT platform

لیفٹیننٹ گورنر نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کیلئے منشیات سے متعلق بیداری پر فلم جاری کی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے راج بھون میں ایم ایکس پلیئر او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لئے آدتیہ تکو کے ذریعہ فلمائی گئی فلم ‘‘ نشا اِٹ کلز‘‘ ریلیز کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے فلمساز آدتیہ تکو اور پروڈیو سر ترون اپل کو ایک متعلقہ سماجی پر فلم بنانے پر مبارک باد دی۔فلم کو منشیات کے اِستعمال اور اَفراد ، کنبوں ، برادریوں اور معاشرے پر اس کے تباہ کن اَثرات کے بارے میں بیداری پھیلانے کے موضوع پر بنایا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اُمید ظاہر کی کہ یہ فلم منشیات کے اِستعمال کے مضر اَثرات کے بارے میں معاشرے میں بیداری پیدا کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوان فلم ساز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اُنہیں فلم سازی اور فلموں سے سماج میں سماجی پیغام پھیلانے کی اَپنی کوششوں کو جاری رکھنے کی تلقین کی۔دریں اثناء ، لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ کشمیر کے دو طالب علموں اور قومی ایوارڈ جیتنے والوں سے بھی ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ وائس چانسلر سکاسٹ کشمیر ڈاکٹر نذیر احمد گنائی بھی تھے۔ایک پی ایچ ڈی سکالر محترمہ عنبرین ہمدانی بہت سے قومی ایوارڈز کی فاتھ ہیں جن میں سے نمایاں بنارس ہندو یونیور سٹی ، وارانسی میں ایگری کلچرل سائنس کانگریس کے زیر اہتمام قومی تقریری مقابلہ میں پہلا اَنعام ہے ۔ وہ 11لاکھ روپے کے گرانٹ اَنعام کے ساتھ اِنڈیا انوویشن گروتھ پروگرام ( آئی آئی جی پی ) کی فاتح بھی ہیں۔ایک اور طالبہ محترمہ منجیب مریم حال ہی میں نئی دہلی میں منعقدہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کی فاتح ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء کی ان کی کامیابیوں کی تعریف کی اور ان کی مستقبل کی کوششوں میں شاندار کامیابی کی خواہش کی ۔ اُنہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ٹیکنالوجیز تیار کریں اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں ۔لیفٹیننٹ گورنر نے وائس چانسلر کو زراعت میں جدید ٹیکنالوجی لانے کا مشورہ دیا تاکہ جموںوکشمیر کو ملک کا پہلا ماڈل بائیو اکانومی خطہ بنایا جاسکے ۔